جرمنی میں ریاضی کا سب سے بڑا مقابلہ، شامی نوجوان کی 9 لاکھ طلبہ کو شکست

بون(اختر نیوز) جرمنی میں مقیم 16 سالہ شامی طالب علم بلال کریدی نے میٹھمیٹیکل کینگرو مقابلے میں قومی سطح پر پہلی پوزیشن حاصل کی ہے۔یہ دنیا کے سب سے بڑے ریاضیاتی مقابلوں میں سے ایک ہے، جس میں پورے ملک ک۔ 12 ہزار 600 سے زائد سکولوں کے آٹھ لاکھ 81 ہزار سے زیادہ طلبہ نے حصہ لیا۔یہ کامیابی صرف سٹیج تک محدود نہیں رہی، بلال نے ایک تعلیمی ٹک ٹاک چینل شروع کیا ہے، جہاں وہ پانچویں جماعت سے لے کر اعلیٰ ثانوی سطح تک ریاضی کے آسان اسباق پانچ سطحوں پر پوسٹ کرتے ہیں، اور یہ چینل ان طلبہ میں بہت مقبول ہو گیا ہے جو ریاضی میں مشکلات کا سامنا کرتے ہیں۔
بلال نے کہا ہے کہ میرا بنیادی مقصد طلبہ کو ریاضی سمجھنے اور اپنی صلاحیتیں بہتر بنانے میں مدد دینا ہے، لوگوں کی بھرپور حوصلہ افزائی نے انہیں آگے بڑھنے کی تحریک دی ہے۔بلال کے والد خالد کریدی نے 2015 میں جرمنی آنے کے بعد خاندان کے سفر کو یاد کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے جرمن معاشرے میں ضم ہونے کی شعوری کوشش کی، جبکہ گھر میں عربی زبان اور شامی نصاب کو زندہ رکھا۔انہوں نے یہ بھی بتایا کہ علمی کامیابی خاندان میں عام ہے، اور بلال کے تمام بہن بھائی خصوصاً ریاضی میں شاندار کارکردگی دکھا رہے ہیں۔
ان کی والدہ لوسی دباغ نے کہا کہ بیٹے کی کامیابی کو جرمن پریس اور نارتھ رائن-ویسٹ فیلیا ریاست کے سرکاری میڈیا چینل نے نمایاں طور پر کور کیا ہے، جہاں یہ خاندان مقیم ہے۔میٹھمیٹیکل کینگرو ہر سال 100 سے زائد ممالک میں منعقد ہوتا ہے اور تقریباً 60 لاکھ شرکاء کو اپنی طرف متوجہ کرتا ہے، اس کا مقصد طلبہ میں ریاضی کے شوق کو پروان چڑھانا اور منطقی سوچ و مسئلہ حل کرنے کی صلاحیت کو فروغ دینا ہے۔بلال کی کامیابی بیرون ملک شامیوں کی مسلسل فتوحات میں ایک اور اضافہ ہے، جو اس بات کی یاد دہانی ہے کہ صلاحیت اور ثابت قدمی سرحدوں سے آزاد ہے۔

The post جرمنی میں ریاضی کا سب سے بڑا مقابلہ، شامی نوجوان کی 9 لاکھ طلبہ کو شکست first appeared on afbnews.pk.

The post جرمنی میں ریاضی کا سب سے بڑا مقابلہ، شامی نوجوان کی 9 لاکھ طلبہ کو شکست appeared first on afbnews.pk.

The post جرمنی میں ریاضی کا سب سے بڑا مقابلہ، شامی نوجوان کی 9 لاکھ طلبہ کو شکست appeared first on afbnews.pk.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے