مظفر آباد: (اختر نیوز) انجمن حسینیہ بھمبر آزاد کشمیر نے کالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہار لاتعلقی کرتے ہوئے احتجاج ختم کرنے کی اپیل کر دی۔انجمن حسینیہ بھمبر آزاد کشمیرکے جاری اعلامیہ کے مطابق محرم الحرام صبر، قربانی، ایثار اور حق و صداقت کے پیغام کو یاد کرنے کا مہینہ ہے، انتشاری کمیٹی کی پرتشدد کارروائیوں کے باعث جاری دفعہ 144 کے نفاذ سے مذہبی اجتماعات متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اعلامیے کے مطابق ہمارا کسی احتجاجی تحریک سے کوئی تعلق نہیں، نوجوان کشیدگی اور تصادم کا باعث بننے والے اقدامات سے اجتناب کریں، کالعدم ایکشن کمیٹی سے اپیل ہے کہ محرم الحرام کے تقدس اور مذہبی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے احتجاج کو ختم کریں۔
تنظیم کے اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ کالعدم ایکشن کمیٹی کشیدگی کا خاتمہ کرے تاکہ عوام خصوصاً عزادارانِ امام حسین مذہبی فرائض اطمینان کے ساتھ ادا کر سکیں، مذاکرات، برداشت اور باہمی احترام ہی تمام مسائل کا بہترین حل ہیں، مذہبی ہم آہنگی کے تقاضوں سے مطابقت رکھتا ہے۔ماہرین کے مطابق تمام سیاسی و مذہبی طبقات انتشاری کمیٹی کے پرتشدد کارروائیوں اور ریاست مخالف سرگرمیوں کو مکمل طور پر مسترد کر چکے ہیں، بیرونی ایماء پر انتشاری کمیٹی آزادجموں وکشمیر کےامن وامان کو نقصان پہنچانے کے درپہ ہے جس سے مذہبی اجتماعات بھی شدید متاثر ہو رہے ہیں۔
The post انجمن حسینیہ بھمبرآزاد کشمیرکاکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہارلاتعلقی first appeared on afbnews.pk.
The post انجمن حسینیہ بھمبرآزاد کشمیرکاکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہارلاتعلقی appeared first on afbnews.pk.
The post انجمن حسینیہ بھمبرآزاد کشمیرکاکالعدم جوائنٹ عوامی ایکشن کمیٹی سے اظہارلاتعلقی appeared first on afbnews.pk.
