لاہور(اختر نیوز) وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ دے کر ریکارڈ قائم کیا ہے۔عظمیٰ بخاری نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ بجٹ میں تعلیم، صحت اور سماجی شعبے کو ترجیح دی گئی ہے، پنجاب کا کسان بجٹ ریلیف میں سر فہرست ہے، پنجاب کا ترقیاتی بجٹ صرف کتابوں میں نہیں گراؤنڈ پر لگا ہوا نظر آرہا ہے جبکہ پنجاب اپنے وسائل سے تمام منصوبے اسی سپیڈ سے جاری رکھے گا۔انہوں نے کہا کہ اپنی چھت اپنا گھر،ستھرا پنجاب ،آسان کاروبار اور تمام تاریخی پروجیکٹ جاری رہیں گے
الیکٹرک بسوں کا جال پنجاب کی 147 تحصیلوں تک پھیلایا جائے گا، پنجاب میں ترقی اٹک سے وہاڑی اور رحیم یار خان تک پہنچ چکی ہے، پنجاب کے تمام اضلاع میں ترقی کے مواقع یکساں مہیا کیے جا رہے ہیں۔وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ مریم نواز نے دو سالوں میں گزشتہ سالوں کی محرومیوں کا ازالہ کر دیا ہے، سیاسی شعبدہ بازی اور دھرنوں کی سیاست کے مقابلے میں خدمت کی سیاست جیت گئی ہے، مریم نواز کے طرز حکومت کی وجہ عوام میں انکی مقبولیت بڑھ رہی ہے۔
The post پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ دے کر ریکارڈ قائم کیا، عظمیٰ بخاری first appeared on afbnews.pk.
The post پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ دے کر ریکارڈ قائم کیا، عظمیٰ بخاری appeared first on afbnews.pk.
The post پنجاب حکومت نے تیسرا سرپلس بجٹ دے کر ریکارڈ قائم کیا، عظمیٰ بخاری appeared first on afbnews.pk.
