یو اے ای کے صدر 26 دسمبر کو پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
یو اے ای کے صدر 26 دسمبر کو پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ
دورے کے دوران یو اے ای کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات ہوگی
متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید النہیان 26 دسمبر کو پہلی مرتبہ سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے۔
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ وزیراعظم محمد شہباز شریف کی دعوت پر کیا جا رہا ہے، جو صدر کا عہدہ سنبھالنے کے بعد ان کا پہلا دورۂ پاکستان ہوگا۔
ترجمان نے بتایا کہ شیخ محمد بن زاید النہیان کے ہمراہ وزراء اور اعلیٰ حکام پر مشتمل ایک اعلیٰ سطحی وفد بھی ہوگا۔
دورے کے دوران یو اے ای کے صدر اور وزیراعظم پاکستان کے درمیان اہم ملاقات ہوگی، جس میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوؤں کے علاوہ علاقائی اور عالمی امور پر بھی تفصیلی تبادلہ خیال کیا جائے گا۔
دفتر خارجہ کے مطابق یہ دورہ پاکستان اور متحدہ عرب امارات کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات کو مزید فروغ دینے کے ساتھ ساتھ تجارت، سرمایہ کاری، توانائی اور ترقی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے میں اہم کردار ادا کرے گا۔