وزیراعظم نے ایران امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے

وزیراعظم نے ایران امریکا اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر بطور ثالث دستخط کردیے

اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی اور ایرانی صدور کے دستخط موجود ہیں

اسلام آباد: وزیراعظم پاکستان محمد شہباز شریف نے ایران اور امریکا کے درمیان اسلام آباد مفاہمتی یاداشتپر بطور ثالث دستخط کردیے ہیں۔

 وزیرِ اعظم آفس کے اعلامیے کے مطابق اسلام آباد مفاہمتی یاداشت پر امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ایران کے صدر مسعود پزشکیان کے دستخط بھی موجود ہیں۔

یاد رہے کہ امریکا اور ایران نے جنگ کے خاتمے اور آبنائے ہرمز کو کھولنے سے متعلق مفاہمتی یادداشت پر مقررہ وقت سے پہلے ہی دستخط کر دیے ہیں اور یہ معاہدہ اب نافذ العمل ہو چکا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ایران امریکا مفاہمتی یادداشت پر فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون کی موجودگی میں دستخط کیے۔

دوسری جانب ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے امریکا کے ساتھ طے پانے والے جنگ بندی معاہدے کی کاپی میڈیا کے ساتھ شیئر کردی ہے جس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دستخط بھی شامل ہیں۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق یہ اپنی نوعیت کا پہلا بین الاقوامی معاہدہ قرار دیا جا رہا ہے جو الیکٹرانک دستخط کے ذریعے مکمل ہوا ہے۔

ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی نے بھی تصدیق کی ہے کہ ایران اور امریکا کے درمیان مفاہمتی یادداشت کا حتمی متن طے پا چکا ہے اور دونوں فریقین نے اس پر الیکٹرانک دستخط کردیے ہیں۔

رپورٹس کے مطابق جنگ بندی معاہدے کی باضابطہ تقریب جمعہ کو سوئٹزرلینڈ میں منعقد ہونا طے ہے جس میں امریکی اور ایرانی وفود کے علاوہ ثالثی میں کردار ادا کرنے والے ممالک پاکستان، سعودی عرب، قطر، ترکیہ اور مصر کے نمائندے بھی شریک ہوں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے