سندھ ریونیو بورڈ کی تاریخی کارکردگی، دسمبر 2025 میں محصولات میں 25 فیصد اضافہ
سندھ ریونیو بورڈ کی تاریخی کارکردگی، دسمبر 2025 میں محصولات میں 25 فیصد اضافہ
ششماہی بنیادوں پر محصولات میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے
سندھ ریونیو بورڈ (ایس آر بی) نے دسمبر 2025 میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 34 ارب 60 لاکھ روپے کی ریکارڈ محصولات وصول کر لیں، جو دسمبر 2024 کے مقابلے میں نمایاں اضافہ ہے۔
محکمہ کے مطابق مالی سال 2025-26 کے ابتدائی چھ ماہ کے دوران سندھ ریونیو بورڈ کی مجموعی آمدن 161 ارب روپے سے تجاوز کر گئی، جبکہ ششماہی بنیادوں پر محصولات میں 21 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
سندھ ریونیو بورڈ کا کہنا ہے کہ محصولات میں اس نمایاں اضافے کی بڑی وجہ افسران کی مسلسل محنت، مؤثر حکمت عملی اور ٹیکس دہندگان کا بھرپور تعاون ہے۔
بیان میں مزید بتایا گیا کہ زرعی آمدن ٹیکس کے مؤثر نفاذ، اصلاحاتی اقدامات اور جدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے ٹیکس نظام میں شفافیت کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے، تاکہ مستقبل میں ریونیو میں پائیدار اضافہ ممکن بنایا جا سکے۔
ایس آر بی حکام کے مطابق یہ کارکردگی صوبے کی مالی خود کفالت اور معاشی استحکام کی جانب ایک اہم پیش رفت ہے۔