سال نو پر منچلوں کے سدباب کیلیے شہر قائد میں ٹریفک پولیس کا جامع پلان جاری

سال نو پر منچلوں کے سدباب کیلیے شہر قائد میں ٹریفک پولیس کا جامع پلان جاری

تمام ہیوی ٹریفک کو رات 2 بجے کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی

سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر سی ویو کا رخ کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے مؤثر انتظام کیلئے کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔

پولیس کے مطابق سی ویو روڈ کو کلاک ٹاور تک ون وے قرار دیا جائے گا اور کلاک ٹاور سے سی ویو کی جانب کسی بھی قسم کی ٹریفک کو واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔

ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ واپسی کیلئے شہری کلاک ٹاور سے خیابانِ اتحاد روڈ یا دو دریا کا راستہ اختیار کر سکیں گے، تاکہ ٹریفک روانی برقرار رہے اور رش سے بچا جا سکے۔

انتظامیہ کے مطابق تمام ہیوی ٹریفک کو رات 2 بجے کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ سائلنسر کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

مزید بتایا گیا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں، تعاون کریں اور سالِ نو کو خوشگوار اور محفوظ بنائیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے