Skip to content
  • Home

January 1, 2026

Breaking News
2025؛ ٹیلی کام صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ ریکارڈ  |  
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2025 میں تاریخ ساز بلندیوں پر پہنچ گئی  |  
بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل  |  
بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل  |  
رجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے  |  

اخترعباس

  • Home
Newspaper Eye Theme By Wp Theme Space

Author: admin

News

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ، وائٹ بال سیریز کی تیاریاں جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ، وائٹ بال سیریز کی تیاریاں جاری کچھ قومی کرکٹرز بگ

by admin
1 Minute
News

قائداعظم کا یومِ پیدائش، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہی قومی مستقبل کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یومِ پیدائش 25 دسمبر 2025 کے موقع پر اپنے

by admin
0 Minute
News

صدر مملکت کا کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد، مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کا پیغام

صدر مملکت کا کرسمس پر مسیحی برادری کو مبارکباد، مذہبی آزادی اور ہم آہنگی کا پیغام پاکستان کا آئین ہر

by admin
1 Minute
News

آئی جی سندھ کے اعزاز میں شاندار اور باوقار عشایئے کا اہتمام

کراچی: وزیر داخلہ سندھ ضیاء الحسن لنجار کی جانب سے آئی جی سندھ غلام نبی میمن کے اعزاز میں ایک

by admin
0 Minute
News

سربراہ پاک بحریہ سے کمانڈر رائل اومان نیوی کی ملاقات، بحری سلامتی اور دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال

سربراہ پاک بحریہ سے کمانڈر رائل اومان نیوی کی ملاقات، دوطرفہ تعاون پر تبادلہ خیال خطے میں امن و استحکام

by admin
1 Minute
News

حج 2026 کے لیے خدام الحجاج کے انتخاب کا شفاف عمل مکمل، 850 امیدوار منتخب

حج 2026 کے لیے خدام الحجاج کے انتخاب کا شفاف عمل مکمل، 850 امیدوار منتخب منتخب امیدواروں کا انتخاب این

by admin
1 Minute
News

پی ایس ایل میں توسیع، دو نئی ٹیموں کیلئے عالمی سطح پر بڈنگ، 12 پارٹیوں کی دلچسپی

پی ایس ایل میں توسیع، دو نئی ٹیموں کیلئے عالمی سطح پر بڈنگ، 12 پارٹیوں کی دلچسپی نئی پی ایس

by admin
1 Minute
News

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے نکل رہی ہے؟

کیا مصنوعی ذہانت انسان کے قابو سے نکل رہی ہے؟ نئی تحقیق نے خطرے کی گھنٹی بجادی ماہرین خبردار کرتے

by admin
1 Minute
News

پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیرانتظام عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی

پرائیویٹ حج آپریٹرز کے زیرانتظام عازمینِ حج کے لیے بڑی خوشخبری سامنے آ گئی بروقت انتظام سے نجی عازمین کو

by admin
1 Minute
News

فی تولہ سونا آج بھی ہزاروں روپے مہنگا ہوگیا

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں آج بھی بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد  فی تولہ سونا  تاریخ

by admin
0 Minute

Posts pagination

پچهلا 1 … 14 15 16 … 52 اگلا
  • 2025؛ ٹیلی کام صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ ریکارڈ
  • پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2025 میں تاریخ ساز بلندیوں پر پہنچ گئی
  • بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل
  • بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل
  • رجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
Latest
2025؛ ٹیلی کام صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ ریکارڈ2025؛ ٹیلی کام صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ ریکارڈ
جنوری 1, 20262025؛ ٹیلی کام صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ ریکارڈ ٹیلی کام کوریج اب ملک کے 92 فیصد حصے تک پہنچ چکی ہے اور براڈبینڈ پینی ٹریشن 60 فیصد سے زائد ہوگئی۔ ملک سعید اعوان December 31, 2025 اسلام آباد: پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے مطابق سال 2025 کے دوران ٹیلی کام صارفین کی تعداد میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ پی ٹی اے نے سالانہ رپورٹ 2024–25 جاری کردی ہے جس میں ملک کے ٹیلی کام شعبے کی کارکردگی، صارفین کی تعداد، آمدن، سرمایہ کاری اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے حوالے سے تفصیلی معلومات پیش کی گئی ہیں۔ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں ٹیلی کام صارفین کی تعداد 20 کروڑ سے تجاوز کرگئی ہے جب کہ براڈبینڈ کنکشنز کی تعداد 15 کروڑ سے زائد ہوگئی ہے۔ ٹیلی کام کوریج اب ملک کے 92 فیصد حصے تک پہنچ چکی ہے اور براڈبینڈ پینی ٹریشن 60 فیصد سے زائد ہوگئی ہے۔ ٹیلی کام شعبے کی مجموعی آمدن ایک کھرب روپے سے بڑھ گئی ہے جس میں سالانہ بنیاد پر 12 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اس شعبے کی قومی خزانے میں شراکت 402 ارب روپے تک پہنچ گئی۔ سرمایہ کاری میں بھی 9 فیصد اضافہ ہوا اور یہ 838 ملین ڈالر تک جاپہنچی۔ رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ 2025 میں ملک میں ڈیٹا استعمال کا حجم 27 ہزار 727 پیٹا بائٹس تک پہنچ گیا۔ 95 فیصد سے زائد سیلولر نیٹ ورکس اب 4 جی پر منتقل ہوچکے ہیں اور پاکستان میں بین الاقوامی بینڈوتھ 17.21 ٹی بی پی ایس تک دستیاب ہے۔ علاقائی رابطے کو بہتر بنانے کے لیے چار نئی سب میرین کیبلز شامل کی جا رہی ہیں اور آزاد کشمیر و گلگت بلتستان میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر کی توسیع کی گئی ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی بتایا گیا کہ 95 فیصد سے زائد موبائل فونز اب مقامی سطح پر تیار کیے جارہے ہیں جن میں 68 فیصد اسمارٹ فونز شامل ہیں۔ صارفین کی شکایات میں 13 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے ج بکہ پاکستان کی سائبر سیکیورٹی میں عالمی درجہ بندی میں بھی بہتری آئی ہے۔ پی ٹی اے نے اپنے بیان میں فائیو جی اور ڈیجیٹل معیشت کے فروغ کے عزم کو دوبارہ دہرایا اور کہا کہ ملک بھر میں ٹیلی کام انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل سہولیات کو مزید وسعت دینے کے اقدامات جاری رہیں گے۔ [...] Read more...
پاکستان اسٹاک ایکسچینج 2025 میں تاریخ ساز بلندیوں پر پہنچ گئیپاکستان اسٹاک ایکسچینج 2025 میں تاریخ ساز بلندیوں پر پہنچ گئی
جنوری 1, 2026پاکستان اسٹاک ایکسچینج نے 2025 میں تاریخ ساز بلندیوں کو چھوا اور سرمایہ کاروں کو 52 فیصد کا ریٹرن دیا۔ حکومت کی پالیسیوں کے پیش نظر سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال کرنے میں کامیاب ہوا اور رواں سال اسٹاک مارکیٹ میں 57 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جب کہ بیکنگ سیکٹر، ائل اینڈ گیس سیکٹر اور فرٹیلائزر ٹاپ سیکٹر رہے۔ سال 2025 اپنے اختتام کو پہنچ گیا ملکی مسائل اپنی جگہ تاہم معیشت کی بہتری کے لیے پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے لیے بہترین سال ثابت ہوا۔ اسٹاک مارکیٹ نا صرف نئے ریکارڈز قائم ہوئے اکاؤنٹس ہولڈرز کی تعداد میں بھی نمایاں اضافہ ہوا۔ اس سال سرمایہ کاروں نے بھی کھل کر سرمایہ کاری کی اور بہترین منافع کمایا، سال 2025 کے پہلے روز ہنڈریڈ انڈیکس 1 لاکھ 17 ہزار 8 پوائنٹس پر تھا جو سال کے اختتام پر 1 لاکھ 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا جب کہ اسٹاک  مارکیٹ میں اس سال 58 ہزار پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ اگر بات کی جائے مارچ 2025 کی تو اسٹاک مارکیٹ کا انڈیکس 1 لاکھ 20 ہزار کی بلند سطح کو چھوا۔ جون کے مہینے میں انڈیکس نے ایک لاکھ 25 ہزار کی حد عبور کی اور وہیں اس سال 1 لاکھ 50 ہزار کی سطح کو عبور کرنے کامیاب ہوا تو ستمبر میں انڈیکس پہلی بار 1 لاکھ 63 ہزار کے ہندسے کو عبور کرگیا۔ اسٹاک ایکسچینج کی مجموعی کارکردگی پر نظر ڈالتے ہوئے ڈائریکٹر اسٹاک ایکسچینج احمد چنائے نے بول نیوز سے گفتگو میں کہا کہ موجودہ حکومت کی مثبت پالیسیوں کے سبب معیشت میں بہتری آنے کے ساتھ ساتھ اسٹاک مارکیٹ نے سال میں بہترین کار کردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ہنڈریڈ انڈیکس ایک لاکھ 75 ہزار کی سطح عبور کرگیا، وہیں بین القوامی اور مقامی سرمایہ کاروں کا اعتماد زبردست بحال ہوا ہے۔ انہوں نے اپنی گفتگو میں یہ بھی بتایا کہ کچھ مہینے ایسے بھی تھے جن میں مارکیٹ نے بہتر پرفارم نہیں کیا لیکن حالیہ بھارت کے ساتھ جنگ میں پاک فوج کی بہتریں فتح نے ناصرف پاکستان میں بلکہ دنیا بھر میں پاکستان کے وقار میں اضافہ اور دفاع کو مضبوط کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ یہی وجہ اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں کے اعتماد کو بڑھاوا دینے میں بہت معاون ثابت ہوئی۔ دنیا بھر میں پاکستانی کارکردگی کو سراہا گیا بلکہ غیر ملکی کمپنیوں نے بھی اعتماد کا اظہار کیا۔ احمد چنائے نے اس بات پر زور دیا کہ گزشتہ برس افراط زر بلند سطح پر تھا تاہم نمایاں کمی کے بعد شرح سود بھی ساڑھے 10 فیصد کی شرح پر ہے اور توقع ہے کہ اس میں مزید کمی ہوگی جس سے اسٹاک مارکیٹ کے سرمایہ کاروں کا اعتماد مزید بحال ہوگا اور انڈیکس آئندہ سال 2026 میں 2 لاکھ کے ہندسے کو عبور کرلے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ اگر پورے سال کا جائزہ لیا جائے تو کمرشل بینکس ٹاپ پرفارمنگ سیکٹر میں رہا جب کہ آئل اینڈ گیس فرٹیلائزرز سیمنٹ اور انرجی سیکٹر میں بھی تیزی دیکھنے میں ائی۔ ڈارسن سیکیورٹیز کے پورٹ فولیو مینیجر شہریار بٹ نے مارکیٹ کا تجزیہ کچھ اس طرح کیا ہے کہ اسٹاک مارکیٹ بلندیوں کی جانب ہے کبھی گراوٹ اور تیزی مارکیٹ کا حسن ہوتی ہے تاہم اس سال مارکیٹ کے سب سے اٹریکٹو ہنڈریڈ انڈیکس میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا گو کہ مارکیٹ گراوٹ سے دوچار بھی ہوئی تاہم مارکیٹ فنڈا مینٹل بہت مضبوط ہے اسی لئیے انڈیکس 1 لاکھ 75 ہزار کی سطح بھی عبور کرگیا۔ شہریار بٹ کے مطابق 2025 میں اسٹاک ایکسچینج میں 60 ہزار نئے اکاؤنٹس کھولے گئے، صرف اگر نومبر کی ہی کی بات کی جائے تو سب سے زیادہ اکاؤنٹس اس مہینے میں اوپن کئے گئے اب اکاؤنٹس کی تعداد 4 لاکھ 50 ہزار کے قریب ہوگئی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف پروگرام میں رہتے ہوئے حکومت کو اصلاحاتی پروگرام کو بہت بہتر کرنا ہوگا کیونکہ اصلاحات ہی ملکی معیشت اور اسٹاک ایکسچینج کی کارکردگی میں مزید بہتری لائیں گی۔ شہریار بٹ کے مطابق شرح سود اب بھی پاکستان میں زیادہ ہے اسے کم سطح پر لایا جائے گا تو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ آئے گا اور مارکیٹ بہترین کارکردگی کے ساتھ ساتھ نت نئے ریکارڈز بنانے میں کامیاب ہوگی۔ سال 2025 کے اگر اہم سیکٹر پر نظر ڈالیں تو آئل اینڈ گیس واضح بہتری دکھائی دیتی ہے۔ شہریار بٹ کے مطابق ریکوڈک منصوبے میں ڈیولپمنٹ کی خبروں نے اس کے حصص میں اضافہ  کیا، 30 فیصد زائد کا ریٹرن دیا سرکلر ڈیبٹ کے مسائل کے حل بھی حکومتی اقدامات خاصے حوصلہ افزا رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں آئل اینڈ گیس سیکٹر میں او جی ڈی سی ایل کی مالیت 5 ارب ڈالرز کے قریب ہے۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ اب اگر فرٹیلائزرز سیکٹر پر نظر دوڑائیں تو اس سال اچھی کارکردگی رہی، ایف ایف سی کا اسٹاکس 314 روہے 614 روہے تک پہنچ گیا۔ شہریار بٹ کہتے ہیں سال 2025 میں سیمنٹ سیکٹر میں صورتحال ملی جلی رہی ہے، سیمنٹ کی فروخت مستحکم رہی ہے جب کہ سیمنٹ سیکٹر کو عالمی سطح پر کوئلے کی قیمتیں کم ہونے سے بڑا فائدہ ہوا اور قیمت 130 ڈالرز سے کم ہوکر 90 ڈالرز تک آگئیں۔ انہوں نے بتایا کہ لکی سیمنٹ اس سال موبائل کی صنعت سے وابستہ ہوئے ہیں اور کچھ کمپنیاں انرجی کی بچت کرتے ہوئے اب سولر پر منتقل ہورہی ہیں۔ اب بات کرتے ہیں آٹو سیکٹر کی کارکردگی اس سال بہت اچھی رہی ہے آٹو فنانسنگ بڑھ گئی ہے انڈس کے اسٹاکس 1685 سے بڑھ کر 2430 تک پہنچ گئے ہیں۔ شہریار بٹ نے بتایا کہ بینکنگ سیکٹر اس سال بہترین کارکردگی رہی ہے اور بینکوں کی جانب سے کار فنانسنگ اچھی رہی ہے۔ بینکوں نے اپنی حکمت عملی تبدیل کرتے ہوئے حکومت کو قرضہ دیے جس سے آکاؤنٹس سیونگ میں اضافہ ہوا اور ڈپازٹس بھی بڑھ گئے ہیں۔ ماہرین کے مطابق سال 2025 کے اپریل میں سب سے بڑی گراوٹ 6480 پوائنٹس کی دیکھنے میں آئی اور اس سال میں 5892 کی تیزی بھی دیکھنے میں آئی۔اس سال اسٹاک ایکسچینج میں 6 نئی کمپنیوں کا آئی پی او ہوا۔ اگر اسٹاک مارکیٹ کی کیپٹلائشیشن پر نظر ڈالیں تو 5566 ارب کا اضافہ ہوا اور حصص بازار کا حجم 14٫126 ارب سے بڑھ کر 19٫682 ارب ہوگیا ہے۔ ماہرین بتاتے ہیں کہ اسٹاک ایکسچینج میں اس سال ایک ارب ڈالرز مالیت کی کمپنیوں کی تعداد 18 ہوگئی جب کہ سال 2023 میں ایک ارب ڈالرز مالیت کی کمپنیوں کی تعداد صرف 3 تھی۔ سال 2025 میں اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں میں نمو 37 فیصد رہی اور ڈالر میں مالیت 42 فیصد بڑھی ہے۔ ایک سال میں اسٹاک مارکیٹ کی ڈالر مالیت 11 ارب ڈالرز کا اضافہ ہوا اور 55 ارب ڈالرز سے بڑھ کر 66 ارب ڈالرز تک پہنچ گئی ہے۔ سال 2025 کے آخری کاروباری دن میں انڈیکس نے تاریخی ریکارڈ 1 لاکھ 75 ہزار 232 کی سطح پر ٹریڈ ہوا پرافٹ ٹیکنگ کے باعث کاروبار کا اختتام 418 پوائنٹس کی کمی سے 1 لاکھ 74 ہزار 54 پوائنٹس پر بند ہوا۔ [...] Read more...
بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشلبلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل
جنوری 1, 2026بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، عاصم منیر ویب ڈیسک December 31, 2025 راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے جب کہ منفی پراپیگنڈے کو مسترد کرنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جہاں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام کی استقامت، قربانیوں اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی، استحکام اور ترقی میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔ صوبے کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے۔ فیلڈ مارشل نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاح کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے عوام کو مرکز میں رکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بھارت کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز مکمل عزم کے ساتھ ملکی سلامتی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی علاقائی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں۔ نشست کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ورکشاپ کے شرکاء کے درمیان سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء نے بلوچستان کی ترقی، سلامتی اور قومی یکجہتی سے متعلق مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ [...] Read more...
بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشلبلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل
جنوری 1, 2026بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، عاصم منیر ویب ڈیسک December 31, 2025 راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے جب کہ منفی پراپیگنڈے کو مسترد کرنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جہاں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام کی استقامت، قربانیوں اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی، استحکام اور ترقی میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔ صوبے کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے۔ فیلڈ مارشل نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاح کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے عوام کو مرکز میں رکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بھارت کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز مکمل عزم کے ساتھ ملکی سلامتی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی علاقائی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں۔ نشست کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ورکشاپ کے شرکاء کے درمیان سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء نے بلوچستان کی ترقی، سلامتی اور قومی یکجہتی سے متعلق مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ [...] Read more...
رجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گےرجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
دسمبر 31, 2025رجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے رجب بٹ کے یوٹیوب پر 8.34 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 2.7 ملین فالوورز موجود ہیں۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے ٹک ٹاک اور یوٹیوب اکاؤنٹس سے کمائی کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دی ہیں۔ رجب بٹ کے یوٹیوب پر 8.34 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 2.7 ملین فالوورز موجود ہیں، وہ حال ہی میں ویزہ منسوخی کے بعد برطانیہ سے وطن واپس آئے ہیں۔ رجب بٹ نے ایک اور یوٹیوبر نادر علی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جلاوطنی کے دوران بھی ان کی آمدنی متاثر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں تقریباً 2.5 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا مگر ان کے دوست یوٹیوب چینل سنبھالتے رہے اور وہ کبھی کبھار ہی آن لائن نظر آتے تھے۔ انہوں نے بتایا ’’واپس آ کر میری ویور شپ دوبارہ بڑھ گئی ہے اور کمائی معمول کے مطابق جاری ہے‘‘۔ ندیم نانی والا نے بھی انٹرویو میں بتایا کہ جلاوطنی کے دوران رجب بٹ روزانہ ٹک ٹاک لائیو پر آتے رہے اور اچھی خاصی کمائی کی۔ ندیم نانی والا کے مطابق انہوں نے تمام ادائیگیاں چیک کی ہیں اور یہ وہی رقم تھی جو ڈکی بھائی نے بائننس کے ذریعے فراہم کی تھی۔ رجب بٹ نے مزید کہا کہ یہ سب روزی روٹی کے لیے تھا۔ میں روزانہ دو سے تین گھنٹے لائیو ہوتا اور اتنی کمائی کرتا جو عام طور پر چھ ماہ میں یوٹیوب سے ہوتی ہے۔ محنت اور حکمت عملی سے ہی کمائی ممکن ہے۔ [...] Read more...
سی آئی اے کی سال 2025 میں کیا کارکردگی رہی، اعدادوشمار سامنے آ گئےسی آئی اے کی سال 2025 میں کیا کارکردگی رہی، اعدادوشمار سامنے آ گئے
دسمبر 31, 2025اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو/سی آئی اے) نے سال 2025 کی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق یونٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران 690 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھتہ خوروں اور ڈکیتوں کے خلاف 40 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں تاجروں اور صنعتکاروں سے بھتہ طلبی میں ملوث 6 بھتہ خور اور ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث 18 ڈاکو مارے گئے۔ ان مقابلوں میں 29 زخمیوں سمیت 82 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ایس آئی یو نے ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث 60 ملزمان اور بھتہ طلبی میں ملوث 99 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 223 پستول، 7 رائفلیں اور 5 گرنیڈ برآمد کیے گئے۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں چار بھارتی جاسوس بھی گرفتار کیے گئے۔ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 574 کلو چرس، 49 کلو آئس، 10 کلو ہیروئن، 6.5 کلو تنزانیہ کرسٹل، 3.5 کلو سے زائد ویڈ، 356 گرام کوکین اور 236 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ مزید برآں، سناروں سے سونا اور نقدی لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر کے 608 گرام طلائی زیورات اور ایک کروڑ 37 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ ایس ایس پی کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایس آئی یو کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ [...] Read more...
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہوزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
دسمبر 31, 2025وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال اور موجودہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ویب ڈیسک December 31, 2025 وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مملکت سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان آج شام ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت خوشگوار اور گرمجوش گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے خادمِ حرمینِ شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں اور احترام کا اظہار کیا، جبکہ پاکستان کیلئے ولی عہد کی محبت اور خلوص پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا، جو حالیہ مہینوں میں نئی بلندیوں تک پہنچے ہیں۔ گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال اور موجودہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مختلف چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفونک رابطے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مملکت کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ [...] Read more...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کا شاندار آغاز، آتش بازی اور رنگ و نور سے سالِ نو کا استقبالپاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کا شاندار آغاز، آتش بازی اور رنگ و نور سے سالِ نو کا استقبال
دسمبر 31, 2025دنیا بھر میں سالِ نو 2026 کا آغاز جوش و خروش، رنگوں اور روشنیوں کے ساتھ ہوا۔ سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی نیا سال شروع ہوا، جہاں آکلینڈ کے اسکائی ٹاور سے پھوٹتی روشنیوں اور آتش بازی نے آسمان کو جگمگا دیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر برج پر شاندار آتش بازی کی گئی اور رنگ و نور کی بارش سے سال نو کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نیوزی لینڈ میں جیسے ہی گھڑی نے 12 بجائے، کیلنڈر تبدیل ہوا اور یکم جنوری 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی فضا آتش بازی کے دلکش مناظر سے روشن ہو گئی۔ آکلینڈ کے بعد سڈنی میں بھی ہزاروں افراد نے نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔ ایشیا کے مختلف ممالک میں بھی سال نو روایتی اور جدید انداز سے منایا گیا۔ ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی، تائیوان میں تائی پے ٹاور سے روشنیوں کا حسین مظاہرہ کیا گیا، جبکہ تھائی لینڈ میں بنکاک کے دریا کنارے نئے سال کا جشن منایا گیا۔ جاپان میں نئے سال کا آغاز روایتی انداز میں مندروں کی گھنٹیاں بجا کر کیا گیا، جہاں شہری ٹوکوڈائی جی ٹیمپل سمیت دیگر عبادت گاہوں میں جمع ہو کر آنے والے سال کیلئے دعائیں کرتے رہے۔ چین میں نئے سال 2026 کا آغاز روایتی رنگوں اور ثقافتی جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔ دیوارِ چین کے جیو یونگ گوان سیکشن پر شاندار روایتی ڈرم شو کا اہتمام کیا گیا، جہاں فنکاروں کی دلکش پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری اور سیاح جمع ہوئے اور نئے سال کا خیرمقدم کیا۔ ادھر ملائیشیا میں بھی سال 2026 کا آغاز نہایت شاندار انداز میں ہوا۔ دارالحکومت کوالالمپور میں پیٹروناس ٹوئن ٹاورز پر آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا، جس سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ شہریوں نے خوشی، جوش اور امیدوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ پاکستان میں بھی سال نو کا آغاز بھرپور انداز سے ہوا۔ رات 12 بجتے ہی کراچی، اسلام آباد، لاہور, ملتان، حیدرآباد، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں مختلف مقامات پر جشن کا سماں رہا، جبکہ بحریہ ٹاؤن کراچی اور سینٹورس مال اسلام آباد میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ جیسے ہی 2026 کا آغاز ہوا، نوجوان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے دکھائی دیے۔ اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے پابندیاں عائد تھیں، تاہم بعض علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، جنوبی ایشیا اور دنیا کے کئی دیگر ممالک میں عوام نے اپنے اپنے انداز میں نئے سال کا استقبال کیا، ایک دوسرے کو نیک تمنائیں دیں اور امید ظاہر کی کہ نیا سال امن، خوشحالی اور بہتری کی نوید لے کر آئے گا۔ [...] Read more...
سالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمیسالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
دسمبر 31, 2025سالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا ویب ڈیسک December 31, 2025 نئے سال کے آغاز پر عوام کو بڑی ریلیف مل گئی ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، جس سے عوام کو روزمرہ اخراجات میں واضح ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ [...] Read more...
ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادیندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادی
دسمبر 31, 2025ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادی ندیم نانی والا، رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی ایف آئی اے تحقیقات اور کیسز میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریٹر ندیم نانی والا حال ہی میں ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے لے آئے۔ ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے ندیم نانی والا، ان کے دوست رجب بٹ اور سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمات درج کیے تھے۔ ندیم نانی والا نہ صرف اپنے خلاف درج مقدمات کا قانونی طور پر مقابلہ کررہے ہیں بلکہ رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی ایف آئی اے تحقیقات اور کیسز میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔ وہ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ان کے حق میں کھل کر بات کرچکے ہیں جب کہ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے کے اہلکاروں نے ڈاکٹر افان قیصر کے ذریعے ایک ڈیل بھیجی جس نے وہ لنکس فراہم کیے جو ڈکی بھائی کی گرفتاری کا سبب بنے۔ ندیم نانی والا کے مطابق ڈاکٹر افان قیصر نے ڈکی بھائی کی دولت کی تفصیلات سرفراز کو بھی فراہم کیں اور کہا ’’چودھری صاحب اصل امیر شخص ڈکی ہے، اپنا حصہ اس سے لو‘‘۔ ندیم نانی والا نے مزید کہا کہ ڈاکٹر افان قیصر پہلے ہی بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف تھا اور صرف ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ان پر تنقید کرتا تھا۔ ندیم نانی والا نے اس شخص کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حالات کو اپنے فائدے کے لیے بدلتا ہے اور ان میں اسلامی رنگ ڈال دیتا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ندیم نانی والا کے اس انکشاف کے بعد ڈکی بھائی کی گرفتاری کے حوالے سے نئی وضاحت سامنے آگئی ہے جو سوشل میڈیا صارفین میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔ [...] Read more...
نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائدنیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
دسمبر 31, 2025نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت اہم پابندیاں نافذ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 کراچی: نئے سال کے موقع پر شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت اہم پابندیاں نافذ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق 31 دسمبر اور یکم جنوری کو شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس دوران اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور سیلنسر کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نئے سال پر پٹاخوں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سی ویو اور دیگر حساس علاقوں میں نئے سال کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری محفوظ طریقے سے جشن منائیں۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ کمشنر کراچی نے واضح کیا ہے کہ خواتین، بچے، بزرگ شہری اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار ڈبل سواری پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے سال پر قانون کی مکمل پابندی کریں اور پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔ [...] Read more...
جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہجنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
دسمبر 31, 2025جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق رقم ادا کرنا ہوگی۔ مہنگائی کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا جب کہ اوگرا نے اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور اب ان کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر بھی آگئی ہے۔ اوگرا نے جنوری 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 208.99 روپے سے بڑھ کر 219.67 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح گھریلو سلینڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ فی گھریلو سلینڈر 126 روپے 09 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2466.10 روپے سے بڑھ کر 2592.19 روپے ہوگئی ہے۔ اوگرا نے اس اضافے کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردی ہے جس کے بعد صارفین کو ایل پی جی خریدتے وقت نئی قیمتوں کے مطابق رقم ادا کرنا ہوگی۔ [...] Read more...
© 2026 اخترعباس | Theme Newspaper Eye by Wp Theme Space.