Skip to content
  • Home

January 1, 2026

Breaking News
بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل  |  
بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل  |  
رجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے  |  
سی آئی اے کی سال 2025 میں کیا کارکردگی رہی، اعدادوشمار سامنے آ گئے  |  
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ  |  

اخترعباس

  • Home
Newspaper Eye Theme By Wp Theme Space

Author: admin

News

’’ٹی ٹی پی افغانستان سے امریکی ہتھیار استعمال کر کے پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے‘‘

’’ٹی ٹی پی افغانستان سے امریکی ہتھیار استعمال کر کے پاکستان میں دہشتگردی کررہا ہے‘‘ افغانستان سے انخلا کے بعد

by admin
1 Minute
News

یوکرین نے مشرقی علاقے سے فوجی انخلا پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی

یوکرین نے مشرقی علاقے سے فوجی انخلا پر مشروط آمادگی ظاہر کر دی روسی حکام کی جانب سے اس پیش

by admin
1 Minute
News

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے محبت، امن، رواداری کا پیغام ہیں، وزیراعظم

حضرت عیسیٰ علیہ السلام کی تعلیمات پوری انسانیت کیلئے محبت، امن، رواداری کا پیغام ہیں، وزیراعظم انہوں نے کہا کہ

by admin
1 Minute
News

مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب

قائداعظم کا یومِ پیدائش: مزار قائد پر گارڈز کی تبدیلی کی پروقار تقریب کراچی میں مزارِ قائد پر گارڈز کی

by admin
1 Minute
News

ڈی این اے تحقیق نے کولمبس کے بارے میں حیران کن حقیقت آشکار کردی

بحری مہمات کے حوالے سے دنیا بھر میں مشہور سیلر کرسٹوفر کولمبس کے بارے میں ایک نئی سائنسی تحقیق نے

by admin
0 Minute
News

انسان کے صرف پانچ نہیں، تیس سے زائد حواس ہیں؟ سائنس دانوں کا حیران کن انکشاف

ہم دن کا زیادہ تر وقت اسکرین کے سامنے گزارتے ہیں اور عموماً دیکھنے اور سننے کے علاوہ اپنے دیگر

by admin
0 Minute
News

یو اے ای کے صدر 26 دسمبر کو پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

یو اے ای کے صدر 26 دسمبر کو پہلے سرکاری دورے پر پاکستان پہنچیں گے، ترجمان دفتر خارجہ دورے کے

by admin
1 Minute
News

کور کمانڈرز کانفرنس؛ دہشت گردی، جرائم اور سیاسی مفادات کے درمیان گٹھ جوڑ یکسر مسترد

راولپنڈی: فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی زیر صدارت 273 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں فورم نے دہشت گردی، جرائم

by admin
0 Minute
News

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ، وائٹ بال سیریز کی تیاریاں جاری

پاکستان کرکٹ ٹیم کا آئندہ ماہ سری لنکا کا دورہ، وائٹ بال سیریز کی تیاریاں جاری کچھ قومی کرکٹرز بگ

by admin
1 Minute
News

قائداعظم کا یومِ پیدائش، ایمان، اتحاد اور تنظیم ہی قومی مستقبل کی ضمانت ہیں، وزیراعظم شہباز شریف

وزیراعظم محمد شہباز شریف نے قائداعظم محمد علی جناح کے 149ویں یومِ پیدائش 25 دسمبر 2025 کے موقع پر اپنے

by admin
0 Minute

Posts pagination

پچهلا 1 … 13 14 15 … 52 اگلا
  • بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل
  • بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل
  • رجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
  • سی آئی اے کی سال 2025 میں کیا کارکردگی رہی، اعدادوشمار سامنے آ گئے
  • وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
Latest
بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشلبلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل
جنوری 1, 2026بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، عاصم منیر ویب ڈیسک December 31, 2025 راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے جب کہ منفی پراپیگنڈے کو مسترد کرنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جہاں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام کی استقامت، قربانیوں اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی، استحکام اور ترقی میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔ صوبے کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے۔ فیلڈ مارشل نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاح کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے عوام کو مرکز میں رکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بھارت کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز مکمل عزم کے ساتھ ملکی سلامتی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی علاقائی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں۔ نشست کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ورکشاپ کے شرکاء کے درمیان سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء نے بلوچستان کی ترقی، سلامتی اور قومی یکجہتی سے متعلق مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ [...] Read more...
بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشلبلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل
جنوری 1, 2026بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے، فیلڈ مارشل دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا، عاصم منیر ویب ڈیسک December 31, 2025 راولپنڈی: آرمی چیف فیلڈ مارشل عاصم منیر نے 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے ملاقات میں کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار اہم ہے جب کہ منفی پراپیگنڈے کو مسترد کرنا ہوگا۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے 18 ویں نیشنل ورکشاپ بلوچستان کے شرکاء سے جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جہاں بلوچستان کی سماجی و معاشی ترقی اور پاکستان کے لیے اس کی اسٹریٹجک اہمیت پر تفصیلی گفتگو کی گئی۔ ملاقات کے دوران فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے بلوچستان کے عوام کی استقامت، قربانیوں اور حب الوطنی کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان پاکستان کی خوشحالی، استحکام اور ترقی میں کلیدی کردار رکھتا ہے۔ صوبے کی ترقی دراصل پورے ملک کی ترقی ہے۔ فیلڈ مارشل نے وفاقی اور صوبائی حکومتوں کی جانب سے بلوچستان میں جاری ترقیاتی اور عوامی فلاح کے اقدامات کو سراہتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پائیدار ترقی کے لیے عوام کو مرکز میں رکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے کہا کہ بلوچستان کی ترقی میں سول سوسائٹی کا کردار انتہائی اہم ہے اور منفی پراپیگنڈے کا مؤثر انداز میں مقابلہ کیا جانا چاہیے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے اس موقع پر بھارت کے حمایت یافتہ عناصر کی جانب سے بلوچستان میں بدامنی پھیلانے کی کوششوں کا ذکر کرتے ہوئے واضح کیا کہ دشمن عناصر کے ناپاک عزائم کو کسی صورت کامیاب نہیں ہونے دیا جائے گا۔ ان کا کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز مکمل عزم کے ساتھ ملکی سلامتی کے خلاف ہر سازش کو ناکام بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان کی علاقائی سلامتی اور خودمختاری پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور مسلح افواج ملک کے دفاع کے لیے ہر سطح پر تیار ہیں۔ نشست کے اختتام پر فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور ورکشاپ کے شرکاء کے درمیان سوال و جواب کا سیشن بھی ہوا جس میں شرکاء نے بلوچستان کی ترقی، سلامتی اور قومی یکجہتی سے متعلق مختلف امور پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ [...] Read more...
رجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گےرجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے
دسمبر 31, 2025رجب بٹ ٹک ٹاک لائیو سے کتنا کماتے ہیں؟ جان کر حیران رہ جائیں گے رجب بٹ کے یوٹیوب پر 8.34 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 2.7 ملین فالوورز موجود ہیں۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 پاکستان کے معروف یوٹیوبر رجب بٹ نے اپنے ٹک ٹاک اور یوٹیوب اکاؤنٹس سے کمائی کی تفصیلات عوام کے سامنے رکھ دی ہیں۔ رجب بٹ کے یوٹیوب پر 8.34 ملین سبسکرائبرز اور انسٹاگرام پر 2.7 ملین فالوورز موجود ہیں، وہ حال ہی میں ویزہ منسوخی کے بعد برطانیہ سے وطن واپس آئے ہیں۔ رجب بٹ نے ایک اور یوٹیوبر نادر علی کو دیے گئے انٹرویو میں بتایا کہ جلاوطنی کے دوران بھی ان کی آمدنی متاثر نہیں ہوئی۔ انہوں نے کہا کہ اگرچہ انہیں تقریباً 2.5 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا مگر ان کے دوست یوٹیوب چینل سنبھالتے رہے اور وہ کبھی کبھار ہی آن لائن نظر آتے تھے۔ انہوں نے بتایا ’’واپس آ کر میری ویور شپ دوبارہ بڑھ گئی ہے اور کمائی معمول کے مطابق جاری ہے‘‘۔ ندیم نانی والا نے بھی انٹرویو میں بتایا کہ جلاوطنی کے دوران رجب بٹ روزانہ ٹک ٹاک لائیو پر آتے رہے اور اچھی خاصی کمائی کی۔ ندیم نانی والا کے مطابق انہوں نے تمام ادائیگیاں چیک کی ہیں اور یہ وہی رقم تھی جو ڈکی بھائی نے بائننس کے ذریعے فراہم کی تھی۔ رجب بٹ نے مزید کہا کہ یہ سب روزی روٹی کے لیے تھا۔ میں روزانہ دو سے تین گھنٹے لائیو ہوتا اور اتنی کمائی کرتا جو عام طور پر چھ ماہ میں یوٹیوب سے ہوتی ہے۔ محنت اور حکمت عملی سے ہی کمائی ممکن ہے۔ [...] Read more...
سی آئی اے کی سال 2025 میں کیا کارکردگی رہی، اعدادوشمار سامنے آ گئےسی آئی اے کی سال 2025 میں کیا کارکردگی رہی، اعدادوشمار سامنے آ گئے
دسمبر 31, 2025اسپیشل انویسٹیگیشن یونٹ (ایس آئی یو/سی آئی اے) نے سال 2025 کی کارکردگی کے اعداد و شمار جاری کر دیے۔ ایس ایس پی ایس آئی یو عمران خان کے مطابق یونٹ نے مختلف کارروائیوں کے دوران 690 جرائم پیشہ ملزمان کو گرفتار کیا۔ رپورٹ کے مطابق بھتہ خوروں اور ڈکیتوں کے خلاف 40 پولیس مقابلے ہوئے، جن میں تاجروں اور صنعتکاروں سے بھتہ طلبی میں ملوث 6 بھتہ خور اور ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث 18 ڈاکو مارے گئے۔ ان مقابلوں میں 29 زخمیوں سمیت 82 ملزمان گرفتار کیے گئے۔ ایس آئی یو نے ڈکیتی کے دوران قتل میں ملوث 60 ملزمان اور بھتہ طلبی میں ملوث 99 ملزمان کو بھی گرفتار کیا۔ کارروائیوں کے دوران ملزمان سے 223 پستول، 7 رائفلیں اور 5 گرنیڈ برآمد کیے گئے۔ دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں چار بھارتی جاسوس بھی گرفتار کیے گئے۔ منشیات کے خلاف کریک ڈاؤن کے دوران 574 کلو چرس، 49 کلو آئس، 10 کلو ہیروئن، 6.5 کلو تنزانیہ کرسٹل، 3.5 کلو سے زائد ویڈ، 356 گرام کوکین اور 236 شراب کی بوتلیں برآمد کی گئیں۔ مزید برآں، سناروں سے سونا اور نقدی لوٹنے والے گروہ کو گرفتار کر کے 608 گرام طلائی زیورات اور ایک کروڑ 37 لاکھ روپے برآمد کیے گئے۔ ایس ایس پی کے مطابق جرائم پیشہ عناصر کے خلاف ایس آئی یو کی کارروائیاں بدستور جاری ہیں۔ [...] Read more...
وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہوزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ
دسمبر 31, 2025وزیراعظم اور سعودی ولی عہد کا ٹیلیفونک رابطہ، تعلقات مزید مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال اور موجودہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا ویب ڈیسک December 31, 2025 وزیراعظم محمد شہباز شریف اور مملکت سعودی عرب کے ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کے درمیان آج شام ٹیلیفونک رابطہ ہوا، جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان نہایت خوشگوار اور گرمجوش گفتگو ہوئی۔ وزیراعظم نے خادمِ حرمینِ شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کیلئے نیک تمناؤں اور احترام کا اظہار کیا، جبکہ پاکستان کیلئے ولی عہد کی محبت اور خلوص پر ان کا شکریہ ادا کیا۔ دونوں رہنماؤں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے دیرینہ، برادرانہ تعلقات کو مزید مستحکم کیا جائے گا، جو حالیہ مہینوں میں نئی بلندیوں تک پہنچے ہیں۔ گفتگو کے دوران علاقائی صورتحال اور موجودہ پیش رفت پر بھی تبادلۂ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے مختلف چیلنجز کے تناظر میں امتِ مسلمہ کے درمیان اتحاد اور ہم آہنگی کی اہمیت پر زور دیا اور کہا کہ بات چیت اور سفارت کاری کے ذریعے علاقائی امن و استحکام کو برقرار رکھنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے مملکتِ سعودی عرب کے ساتھ پاکستان کی مکمل یکجہتی کا اظہار بھی کیا۔ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹیلیفونک رابطے پر وزیراعظم کا شکریہ ادا کیا اور باہمی دلچسپی کے تمام شعبوں میں تعاون بڑھانے کی مملکت کی خواہش کا اعادہ کیا۔ انہوں نے آئندہ برس پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی خواہش کا بھی اظہار کیا۔ [...] Read more...
پاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کا شاندار آغاز، آتش بازی اور رنگ و نور سے سالِ نو کا استقبالپاکستان سمیت دنیا بھر میں 2026 کا شاندار آغاز، آتش بازی اور رنگ و نور سے سالِ نو کا استقبال
دسمبر 31, 2025دنیا بھر میں سالِ نو 2026 کا آغاز جوش و خروش، رنگوں اور روشنیوں کے ساتھ ہوا۔ سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں رات 12 بجتے ہی نیا سال شروع ہوا، جہاں آکلینڈ کے اسکائی ٹاور سے پھوٹتی روشنیوں اور آتش بازی نے آسمان کو جگمگا دیا۔ اس کے بعد آسٹریلیا میں سڈنی ہاربر برج پر شاندار آتش بازی کی گئی اور رنگ و نور کی بارش سے سال نو کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ نیوزی لینڈ میں جیسے ہی گھڑی نے 12 بجائے، کیلنڈر تبدیل ہوا اور یکم جنوری 2026 کے آغاز کے ساتھ ہی فضا آتش بازی کے دلکش مناظر سے روشن ہو گئی۔ آکلینڈ کے بعد سڈنی میں بھی ہزاروں افراد نے نئے سال کی آمد کا جشن منایا۔ ایشیا کے مختلف ممالک میں بھی سال نو روایتی اور جدید انداز سے منایا گیا۔ ہانگ کانگ میں وکٹوریا ہاربر پر شاندار آتش بازی کی گئی، تائیوان میں تائی پے ٹاور سے روشنیوں کا حسین مظاہرہ کیا گیا، جبکہ تھائی لینڈ میں بنکاک کے دریا کنارے نئے سال کا جشن منایا گیا۔ جاپان میں نئے سال کا آغاز روایتی انداز میں مندروں کی گھنٹیاں بجا کر کیا گیا، جہاں شہری ٹوکوڈائی جی ٹیمپل سمیت دیگر عبادت گاہوں میں جمع ہو کر آنے والے سال کیلئے دعائیں کرتے رہے۔ چین میں نئے سال 2026 کا آغاز روایتی رنگوں اور ثقافتی جوش و خروش کے ساتھ کیا گیا۔ دیوارِ چین کے جیو یونگ گوان سیکشن پر شاندار روایتی ڈرم شو کا اہتمام کیا گیا، جہاں فنکاروں کی دلکش پرفارمنس نے سماں باندھ دیا۔ اس موقع پر بڑی تعداد میں شہری اور سیاح جمع ہوئے اور نئے سال کا خیرمقدم کیا۔ ادھر ملائیشیا میں بھی سال 2026 کا آغاز نہایت شاندار انداز میں ہوا۔ دارالحکومت کوالالمپور میں پیٹروناس ٹوئن ٹاورز پر آتشبازی کا خوبصورت مظاہرہ کیا گیا، جس سے آسمان رنگ و نور سے جگمگا اٹھا۔ شہریوں نے خوشی، جوش اور امیدوں کے ساتھ نئے سال کا استقبال کیا۔ پاکستان میں بھی سال نو کا آغاز بھرپور انداز سے ہوا۔ رات 12 بجتے ہی کراچی، اسلام آباد، لاہور, ملتان، حیدرآباد، فیصل آباد اور دیگر بڑے شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا۔ روشنیوں کے شہر کراچی میں مختلف مقامات پر جشن کا سماں رہا، جبکہ بحریہ ٹاؤن کراچی اور سینٹورس مال اسلام آباد میں خصوصی تقریبات منعقد کی گئیں۔ جیسے ہی 2026 کا آغاز ہوا، نوجوان بڑی تعداد میں سڑکوں پر نکل آئے اور ایک دوسرے کو مبارکباد دیتے دکھائی دیے۔ اگرچہ انتظامیہ کی جانب سے پابندیاں عائد تھیں، تاہم بعض علاقوں میں ہوائی فائرنگ کے واقعات بھی رپورٹ ہوئے۔ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش، جنوبی ایشیا اور دنیا کے کئی دیگر ممالک میں عوام نے اپنے اپنے انداز میں نئے سال کا استقبال کیا، ایک دوسرے کو نیک تمنائیں دیں اور امید ظاہر کی کہ نیا سال امن، خوشحالی اور بہتری کی نوید لے کر آئے گا۔ [...] Read more...
سالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمیسالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی
دسمبر 31, 2025سالِ نو پر عوام کیلئے بڑی خوشخبری، پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں نمایاں کمی نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا ویب ڈیسک December 31, 2025 نئے سال کے آغاز پر عوام کو بڑی ریلیف مل گئی ہے، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں نمایاں کمی کا اعلان کر دیا ہے۔ اعلان کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 10 روپے 28 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 57 پیسے کمی کی گئی ہے۔ قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 253 روپے 17 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی نئی قیمت 257 روپے 8 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق نئی قیمتوں کا اطلاق یکم جنوری سے ہوگا، جس سے عوام کو روزمرہ اخراجات میں واضح ریلیف ملنے کی توقع ہے۔ [...] Read more...
ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادیندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادی
دسمبر 31, 2025ندیم نانی والا نے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتادی ندیم نانی والا، رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی ایف آئی اے تحقیقات اور کیسز میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 پاکستان کے معروف ڈیجیٹل کریٹر ندیم نانی والا حال ہی میں ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ سامنے لے آئے۔ ٹک ٹاک پر 14 ملین سے زائد فالوورز رکھنے والے ندیم نانی والا، ان کے دوست رجب بٹ اور سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی کے خلاف ایف آئی اے نے مقدمات درج کیے تھے۔ ندیم نانی والا نہ صرف اپنے خلاف درج مقدمات کا قانونی طور پر مقابلہ کررہے ہیں بلکہ رجب بٹ اور ڈکی بھائی کی ایف آئی اے تحقیقات اور کیسز میں بھی مدد فراہم کررہے ہیں۔ وہ مختلف ڈیجیٹل پلیٹ فارمز پر ان کے حق میں کھل کر بات کرچکے ہیں جب کہ حال ہی میں انہوں نے ایک انٹرویو دیتے ہوئے ڈکی بھائی کی گرفتاری کی اصل وجہ بتائی۔ انہوں نے کہا کہ این سی سی آئی اے کے اہلکاروں نے ڈاکٹر افان قیصر کے ذریعے ایک ڈیل بھیجی جس نے وہ لنکس فراہم کیے جو ڈکی بھائی کی گرفتاری کا سبب بنے۔ ندیم نانی والا کے مطابق ڈاکٹر افان قیصر نے ڈکی بھائی کی دولت کی تفصیلات سرفراز کو بھی فراہم کیں اور کہا ’’چودھری صاحب اصل امیر شخص ڈکی ہے، اپنا حصہ اس سے لو‘‘۔ ندیم نانی والا نے مزید کہا کہ ڈاکٹر افان قیصر پہلے ہی بڑے پاکستانی یوٹیوبرز کے خلاف تھا اور صرف ناظرین کی توجہ حاصل کرنے کے لیے ان پر تنقید کرتا تھا۔ ندیم نانی والا نے اس شخص کو منافق قرار دیتے ہوئے کہا کہ وہ حالات کو اپنے فائدے کے لیے بدلتا ہے اور ان میں اسلامی رنگ ڈال دیتا ہے، ان کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ ندیم نانی والا کے اس انکشاف کے بعد ڈکی بھائی کی گرفتاری کے حوالے سے نئی وضاحت سامنے آگئی ہے جو سوشل میڈیا صارفین میں کافی مقبول ہو رہی ہے۔ [...] Read more...
نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائدنیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد
دسمبر 31, 2025نیو ایئر نائٹ؛ کراچی میں ڈبل سواری پر پابندی عائد نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت اہم پابندیاں نافذ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 کراچی: نئے سال کے موقع پر شہر قائد میں ڈبل سواری پر پابندی عائد کردی گئی۔ نئے سال کی آمد کے پیشِ نظر کمشنر کراچی نے دفعہ 144 کے تحت اہم پابندیاں نافذ کرنے کا حکمنامہ جاری کردیا ہے۔ حکمنامے کے مطابق 31 دسمبر اور یکم جنوری کو شہر بھر میں موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر مکمل پابندی ہوگی۔ اس دوران اسلحے کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور سیلنسر کے بغیر گاڑی چلانے پر بھی پابندی عائد کی گئی ہے۔ نئے سال پر پٹاخوں کے استعمال پر سخت پابندی ہوگی اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ سی ویو اور دیگر حساس علاقوں میں نئے سال کے موقع پر سخت سیکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں تاکہ شہری محفوظ طریقے سے جشن منائیں۔ دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف دفعہ 188 کے تحت مقدمات درج کیے جائیں گے۔ کمشنر کراچی نے واضح کیا ہے کہ خواتین، بچے، بزرگ شہری اور ڈیوٹی پر مامور اہلکار ڈبل سواری پابندی سے مستثنیٰ ہیں۔ شہریوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ نئے سال پر قانون کی مکمل پابندی کریں اور پولیس اور دیگر سیکیورٹی اداروں کے تعاون کو یقینی بنائیں۔ [...] Read more...
جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہجنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ
دسمبر 31, 2025جنوری کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافہ اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا گیا ہے جس کے بعد صارفین کو نئی قیمتوں کے مطابق رقم ادا کرنا ہوگی۔ مہنگائی کے باعث ایل پی جی کی قیمتوں میں بڑا اضافہ کردیا گیا جب کہ اوگرا نے اضافے کا نوٹیفیکیشن بھی جاری کردیا۔ عوام پہلے ہی مہنگائی کی لپیٹ میں ہیں اور اب ان کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں اضافے کی خبر بھی آگئی ہے۔ اوگرا نے جنوری 2026 کے لیے ایل پی جی کی قیمتوں میں خاطر خواہ اضافہ کردیا ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق فی کلو ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے 68 پیسے کا اضافہ کیا گیا ہے۔ اس اضافے کے بعد فی کلو ایل پی جی کی قیمت 208.99 روپے سے بڑھ کر 219.67 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح گھریلو سلینڈر کی قیمت میں بھی اضافہ کیا گیا ہے۔ فی گھریلو سلینڈر 126 روپے 09 پیسے مہنگا ہوگیا ہے جس کے بعد اس کی قیمت 2466.10 روپے سے بڑھ کر 2592.19 روپے ہوگئی ہے۔ اوگرا نے اس اضافے کی باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کردی ہے جس کے بعد صارفین کو ایل پی جی خریدتے وقت نئی قیمتوں کے مطابق رقم ادا کرنا ہوگی۔ [...] Read more...
سال نو پر منچلوں کے سدباب کیلیے شہر قائد میں ٹریفک پولیس کا جامع پلان جاریسال نو پر منچلوں کے سدباب کیلیے شہر قائد میں ٹریفک پولیس کا جامع پلان جاری
دسمبر 31, 2025سال نو پر منچلوں کے سدباب کیلیے شہر قائد میں ٹریفک پولیس کا جامع پلان جاری تمام ہیوی ٹریفک کو رات 2 بجے کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی ویب ڈیسک December 31, 2025 سالِ نو کی تقریبات کے موقع پر سی ویو کا رخ کرنے والے شہریوں کی سہولت اور ٹریفک کے مؤثر انتظام کیلئے کراچی ٹریفک پولیس نے خصوصی انتظامات مکمل کر لیے ہیں۔ پولیس کے مطابق سی ویو روڈ کو کلاک ٹاور تک ون وے قرار دیا جائے گا اور کلاک ٹاور سے سی ویو کی جانب کسی بھی قسم کی ٹریفک کو واپس آنے کی اجازت نہیں ہوگی۔ ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ واپسی کیلئے شہری کلاک ٹاور سے خیابانِ اتحاد روڈ یا دو دریا کا راستہ اختیار کر سکیں گے، تاکہ ٹریفک روانی برقرار رہے اور رش سے بچا جا سکے۔ انتظامیہ کے مطابق تمام ہیوی ٹریفک کو رات 2 بجے کے بعد شہر میں داخل ہونے کی اجازت دی جائے گی، جبکہ سائلنسر کے بغیر گاڑیوں اور موٹر سائیکل چلانے والوں کے خلاف سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ مزید بتایا گیا ہے کہ غفلت اور لاپرواہی سے ڈرائیونگ کرنے والوں کے خلاف قانونی کارروائی کی جائے گی۔ ٹریفک پولیس نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ قوانین کی پابندی کریں، تعاون کریں اور سالِ نو کو خوشگوار اور محفوظ بنائیں۔ [...] Read more...
2025؛ پاور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ، تاریخی ریلیف اور 3400 ارب کا بوجھ ختم2025؛ پاور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ، تاریخی ریلیف اور 3400 ارب کا بوجھ ختم
دسمبر 31, 20252025؛ پاور ڈویژن کی کارکردگی رپورٹ، تاریخی ریلیف اور 3400 ارب کا بوجھ ختم آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات کے ذریعے صارفین اور قومی خزانے پر بوجھ کم کیا گیا۔ ویب ڈیسک December 31, 2025 اسلام آباد: پاور ڈویژن نے سال 2025 کی کارکردگی رپورٹ جاری کردی جس میں بجلی کے شعبے میں کی گئی اصلاحات، صارفین کو دیے گئے ریلیف اور مالی نظم و ضبط کے نمایاں نتائج سامنے آئے ہیں۔ رپورٹ کے مطابق آئی پی پیز سے کامیاب مذاکرات کے ذریعے صارفین اور قومی خزانے پر مجموعی طور پر 3400 ارب روپے کا بوجھ ختم کیا گیا۔ پاور ڈویژن کے مطابق گھریلو صارفین کے لیے بجلی 35.8 روپے فی یونٹ جب کہ صنعتی صارفین کے لیے 68.16 روپے فی یونٹ تک سستی ہوچکی ہے۔ اسی طرح ناکارہ پاور پلانٹس کی بندش سے بجلی صارفین پر 7 ارب روپے کا اضافی بوجھ اتار دیا گیا۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ صنعتی اور زرعی صارفین کے لیے 98.22 روپے کا خصوصی پیکج متعارف کروایا گیا جب کہ ساڑھے نو ہزار میگاواٹ کے غیر ضروری بجلی منصوبے ختم کرکے عوام کو ایک روپے فی یونٹ کا ریلیف فراہم کیا گیا۔ پاور ڈویژن کا کہنا ہے کہ بغیر کسی نئے قرض کے گردشی قرضے میں 780 ارب روپے کی کمی لائی گئی جب کہ بجلی بلوں میں پی ٹی وی فیس کی مد میں وصول کیے جانے والے 35 روپے بھی ختم کردیے گئے۔ سال 2025 میں تین بجلی تقسیم کار کمپنیوں (ڈسکوز) کی نجکاری کا آغاز کیا گیا جب کہ الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز کے ٹیرف میں 44 فیصد کمی کی گئی۔ سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بجلی بل معاف اور ادائیگیوں میں خصوصی رعایت بھی دی گئی۔ رپورٹ کے مطابق اپنا میٹر، اپنی ریڈنگ ایپ کے ذریعے میٹر ریڈنگ کا اختیار براہِ راست صارفین کو دیا گیا جب کہ 118 ہیلپ لائن کے آغاز سے سفارشی کلچر کا خاتمہ اور عوام کے ساتھ یکساں سلوک ممکن بنایا گیا۔ مسابقتی اور شفاف بولی کے باعث اسمارٹ میٹرز کی قیمتوں میں 40 فیصد کمی آئی جس سے خریداروں کو سالانہ 100 ارب روپے سے زائد کا فائدہ متوقع ہے۔ پاور ڈویژن کے مطابق ملک میں 55 فیصد ماحول دوست بجلی کی پیداوار کے ساتھ پاکستان خطے میں گرین انرجی کا لیڈر بن چکا ہے۔ حکام نے یقین دہانی کرائی ہے کہ آئندہ بھی عوام اور صنعتی صارفین کو بین الاقوامی معیار اور قیمت پر بجلی کی فراہمی جاری رکھی جائے گی۔ رپورٹ کے اختتام پر کہا گیا کہ ان شاء اللہ 2026 میں بھی بجلی کے شعبے میں بے مثال کارکردگی کا سفر جاری رہے گا۔ [...] Read more...
© 2026 اخترعباس | Theme Newspaper Eye by Wp Theme Space.