ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک، مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

ملک کے بیشتر حصوں میں آج موسم گرم اور خشک، مختلف علاقوں میں بارش کا امکان

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورگرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے

محکمہ موسمیات کے مطابق بحیرۂ عرب سے مرطوب ہوائیں ملک کے وسطی اور جنوبی علاقوں میں داخل ہو رہی ہیں اور مغربی ہواؤں کا ایک کمزور سلسلہ بھی ملک کے وسطی حصوں میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ موسمی کم دباؤ (سیزنل لو) اس وقت مغربی بلوچستان پر موجود ہے، تاہم اس کے باوجود آج ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہنے کی توقع ہے۔

 بالائی خیبرپختونخوا، جنوبی و شمال مشرقی پنجاب، شمال مشرقی بلوچستان، کشمیر اور ملحقہ پہاڑی علاقوں میں تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش کا امکان ہے۔

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد اور گردونواح میں آج مطلع جزوی طور پر ابر آلود اورگرم رہنے کی پیشگوئی کی گئی ہے تاہم شام اور رات کے اوقات میں اسلام آباد اور اس کے نواحی علاقوں میں چند مقامات پر تیز ہواؤں، آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہونے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

محکمہ موسمیات نے شہریوں کو موسمی صورتحال کے پیش نظر احتیاطی تدابیر اختیار کرنے اور تازہ ترین موسمی اپ ڈیٹس پر نظر رکھنے کی ہدایت کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے