9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا

کراچی: 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس نشتر پارک سے برآمد ہوگا

نو محرم الحرام کےجلوس کےلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں

کراچی؛ 9 محرم الحرم کا مرکزی جلوس پاک حیدری اسکاؤٹس کی قیادت میں نشتر پارک سے برآمد ہوگا۔

 جلوس سے قبل صبح 10 بجے نشتر پارک میں خطیب پاکستان علامہ شہنشاہ حسین نقوی مرکزی مجلس عزا سے خطاب کریں گے جبکہ ایم اے جناح روڈ پر امام بارگاہ علی رضا کے سامنے عزادار نماز ظہرین ادا کریں گے

جلوس روایتی راستوں سےہوتا ہوا کھارادر میں حسینیہ ایرانیاں امام بارگاہ پر اختتام پذیر ہوگا۔

ترجمان کراچی پولیس کا کہنا ہےکہ نو محرم الحرام کےجلوس کےلیے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے ہیں جلوس کی سیکیورٹی کےلیے 5 ہزار سے زائد افسران و اہلکاروں کو تعینات کیا گیا ہے۔

جلوس کے راستے کے اطراف میں ٹریفک کی روانی بحال رکھنے لیے ٹریفک پولیس کی بھی اضافی نفری تعینات ہے جبکہ رینجرز کے جوان بھی جلوس کی سیکیورٹی لیے اپنے فرائص انجام دینگے۔

جلوس کی گزرگاہوں سے متصل گلیوں اور سڑکوں کو کنٹینر لگا کر جبکہ جلوس کی گزرگاہ میں آنے والی تمام مارکیٹیں اور دیگر دکانوں کو بھی سیل کردیا گیاہے۔

جلوس کے راستے میں بلند عمارتوں پر دوربین اور جدید اسلحہ سے لیس تربیت یافتہ اہلکار تعینات ہیں جلوس کے راستے کو بم ڈسپوزل کا عملے چیکنگ کے بعد جلوس انتظامیہ کے سپرد کردیاجائےگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے