گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا

گلگت: (اختر نیوز) گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا، حلف برداری کی تقریب میں سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نے ارکان سے حلف لیا۔تفصیلات کے مطابق سپیکر گلگت بلتستان اسمبلی نذیر احمد ایڈووکیٹ نے نو منتخب ارکان سے حلف لیا، حلف برداری کے بعد اب سپیکر، ڈپٹی سپیکر اور قائدِ ایوان کے انتخاب کا مرحلہ مکمل کیا جائے گا۔
اس موقع پر سپیکر نے گلگت بلتستان اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر 3 بجے تک ملتوی کر دیا۔واضح رہے کہ گلگت کے تین حلقوں کے انتخابی نتائج کا نوٹی فکیشن عدالتی احکامات کے باعث تاحال جاری نہیں کیا جا سکا، جس کے باعث ان نشستوں پر نمائندگی کا مرحلہ مکمل نہیں ہو سکا۔

The post گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا first appeared on afbnews.pk.

The post گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا appeared first on afbnews.pk.

The post گلگت بلتستان اسمبلی کے 30 نو منتخب ارکان نے حلف اٹھا لیا appeared first on afbnews.pk.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے