‘بریکنگ بیڈ’ کے معروف اداکار نے اسلام قبول کرلیا
اداکار نے سعودی عرب میں فلم کی شوٹنگ کے دوران کلمہ شہادت پڑھا
امریکی اداکار اور ہدایت کار جیانکارلو ایسپوزیٹو کے اسلام قبول کرنے سے متعلق رپورٹس سوشل میڈیا اور مختلف بین الاقوامی میڈیا اداروں میں زیرِ گردش ہیں۔
رپورٹس کے مطابق مقبول ٹی وی سیریز بریکنگ بیڈ میں گس فرنگ کا کردار ادا کرکے شہرت حاصل کرنے والے جیانکارلو ایسپوزیٹو نے سعودی عرب میں اپنے قیام کے دوران اسلام قبول کیا۔
سعودی جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کے مطابق اداکار نے سعودی عرب میں فلم سیون ڈوگز کی شوٹنگ کے دوران کلمہ شہادت پڑھا اور بعد ازاں پروڈکشن ٹیم کے دیگر ارکان کے ساتھ ایک مسجد میں نماز بھی ادا کی۔
سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیوز میں جیانکارلو ایسپوزیٹو کو مسجد کے اندر ٹیم کے دیگر ارکان کے ہمراہ نماز ادا کرتے ہوئے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار کا یہ فیصلہ سعودی عرب میں قیام کے دوران حاصل ہونے والے تجربات اور مقامی مسلم کمیونٹی کے ساتھ روابط کے نتیجے میں سامنے آیا اور بتایا گیا کہ ان دنوں فلم سیون ڈوگز کی شوٹنگ کے سلسلے میں سعودی عرب میں موجود تھے۔
