کوئٹہ، پلازہ میں لگی آگ 7 گھنٹے بعد بھی بے قابو، 2 فائر فائٹر بےہوش

کوئٹہ، پلازہ میں لگی آگ 7 گھنٹے بعد بھی بے قابو، 2 فائر فائٹر بےہوش

پلازے میں200 سے زائد مختلف دکانیں موجود ہیں اور اس میں ایک بیسمنٹ بھی شامل ہے

کوئٹہ کے پرنس روڈ پر پلازے میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹے بعد بھی قابو نہ پایا جا سکا، ریسکیو کے دوران 2 فائرفائٹر بے ہوش ہوگئے۔

بول نیوز کے مطابق پرنس روڈ پر واقع چار منزلہ پلازے میں لگنے والی آگ پر 7 گھنٹے بعد بھی مکمل قابو نہیں پایا جا سکا ہے، جبکہ عمارت سے ایک شخص کو بیہوشی کی حالت میں ریسکیو کرلیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق آگ پر قابو پانے کی کوششوں کے دوران 2 فائر فائٹرز خطرناک دھویں کی زد میں آکر بےہوش ہوگئے ہیں، جن کو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

حکام کے مطابق پلازے میں200 سے زائد مختلف دکانیں موجود ہیں اور اس میں ایک بیسمنٹ بھی شامل ہے۔

تاجر برادری کے مطابق، فائر بریگیڈ بروقت پہنچ گئی لیکن آگ کی شدت بہت زیادہ ہے اور وہ کوشش کر رہے ہیں کہ آگ دیگر دکانوں تک نہ پھیلے۔

ضلعی انتظامیہ اور فائر بریگیڈ کی 10 سے زائد گاڑیاں آگ پر قابو پانے میں مصروف ہیں۔ جائے وقوعہ پر پولیس اور دیگر فورسز کے اہلکار بھی موجود ہیں۔

فائر بریگیڈ ذرائع کے مطابق، آگ نے متعدد دکانوں کو لپیٹ میں لے رکھا ہے، آگ بجھانے اور نقصان کو کم سے کم کرنے کے لیے فوری اقدامات کر رہے ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے