لاہور(اختر نیوز) پنجاب بھر کے سکولوں میں پری مون سون اقدامات کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری کر دی گئی ہیں۔محکمہ تعلیم کی جانب سے جاری کر دہ ہدایات کے مطابق سربراہان اور درجہ چہارم ملازمین کو سکول کے اوقات کار کے دوران حاضر رہنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ سکول سربراہان چھتوں اور نکاسی آب کے انتظامات کا جائزہ لیں گے
سکول کی خستہ ہال اور خطرناک عمارتوں کا معائنہ، ہنگامی صورتحال اورعمومی حفاظت کے انتظامات کرنا لازمی ہوگے۔محکمہ تعلیم کے مطابق سکول سربراہان مون سون کے دوران حفاظتی اقدامات پر عملدرآمد کو یقینی بنائیں گے، احکامات پر عملدرآمد نہ کرنے کی صورت میں سخت کارروائی کی جائے گی۔
The post پنجاب: سکولوں میں پری مون سون اقدامات کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری first appeared on afbnews.pk.
The post پنجاب: سکولوں میں پری مون سون اقدامات کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری appeared first on afbnews.pk.
The post پنجاب: سکولوں میں پری مون سون اقدامات کرنے کیلئے سخت ہدایات جاری appeared first on afbnews.pk.
