پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز، یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جار ی

راولپنڈی( اختر نیوز) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی جانب اہم پیش رفت کرتے ہوئے یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے باقی ماندہ مراحل کے لیے نظرثانی شدہ شیڈول جاری کر دیا ہے الیکشن کمیشن کے مطابق صوبہ بھر میں حلقہ بندیوں کا عمل 17 اگست 2026 کو حتمی فہرست کی اشاعت کے ساتھ مکمل ہو جائے گا، جس کے بعد بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اجرا کی راہ ہموار ہو جائے گی چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریوں اور حلقہ بندیوں کے عمل کا تفصیلی جائزہ لیا گیا اجلاس میں الیکشن کمیشن کے اراکین، سیکریٹری الیکشن کمیشن اور دیگر سینئر افسران نے شرکت کی الیکشن کمیشن نے اس موقع پر متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ حلقہ بندیوں کا عمل مکمل ہوتے ہی بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کے لیے تمام انتظامی، قانونی اور انتخابی تیاریاں مکمل رکھی جائیں تاکہ انتخابی شیڈول کے اجرا میں کسی قسم کی تاخیر نہ ہوالیکشن کمیشن کی جانب سے 24 جون 2026 کو جاری کیے گئے
نوٹیفکیشن کے مطابق مجوزہ حلقہ بندیوں کے خلاف اعتراضات جمع کرانے کے لیے ووٹرز اور دیگر متعلقہ افراد کو 4 جولائی 2026 تک مہلت دی گئی ہے بعد ازاں حلقہ بندی اتھارٹیز موصول ہونے والے اعتراضات کا جائزہ لے کر 29 جولائی 2026 تک ان پر فیصلے کریں گی نوٹیفکیشن کے مطابق حلقہ بندی اتھارٹیز کے فیصلے 7 اگست 2026 تک متعلقہ حلقہ بندی کمیٹیوں کو ارسال کیے جائیں گے، جبکہ پنجاب بھر میں یونین کونسلوں اور انتخابی حلقوں کی حتمی فہرست 17 اگست 2026 کو شائع کر دی جائے گی الیکشن کمیشن نے اپنے متعلقہ شعبوں کو ہدایت جاری کی ہے
حلقہ بندیوں کے عمل کی تکمیل کے ساتھ ہی انتخابی شیڈول، پولنگ اسٹیشنز، انتخابی فہرستوں، انتخابی عملے کی تعیناتی اور دیگر انتظامی امور سے متعلق تمام تیاریاں مکمل رکھی جائیں تاکہ بلدیاتی انتخابات کے اعلان کے فورا بعد انتخابی عمل کا آغاز کیا جا سکے۔انتخابی مبصرین کے مطابق پنجاب میں یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کے لیے واضح ٹائم لائن جاری کیے جانے سے بلدیاتی انتخابات کے انعقاد کی سمت پیش رفت تیز ہو گئی ہے ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حلقہ بندیوں کے باقی ماندہ مراحل مقررہ شیڈول کے مطابق مکمل ہو گئے تو الیکشن کمیشن رواں سال پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کے شیڈول کے اعلان کی پوزیشن میں آ سکتا ہے
۔

The post پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز، یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جار ی first appeared on afbnews.pk.

The post پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز، یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جار ی appeared first on afbnews.pk.

The post پنجاب میں بلدیاتی انتخابات کی تیاریاں تیز، یونین کونسلوں کی حلقہ بندیوں کا نظرثانی شدہ شیڈول جار ی appeared first on afbnews.pk.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے