شہرقائد میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلود، ہلکی بارش کا امکان

شہرقائد میں آج بھی مطلع جزوی ابرآلود، ہلکی بارش کا امکان

کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں

شہرقائد میں آج مطلع جزوی ابر آلود رہے گا اور وقفے وقفے سے تیز ہوائیں چلنے کے ساتھ ہلکی بارش یا بوندا باندی کا بھی امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج تا 20 جون تیز ہوائیں یا آندھی متوقع ہے شہر میں آج کم سے کم درجہ حرارت 29 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 72 فیصد ہے۔

شہر قائد میں آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 35  تا  37 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت 15 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے