9 مئی کیس:یاسمین،محمود،عمرچیمہ اوراعجازچوہدری قید،شاہ محمودبری

لاہور(اختر نیوز)انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو مغلپورہ میں پولیس گاڑیاں جلانے کے مقدمے میں پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10،10 سال قید کی سزاسنادی، جبکہ شاہ محمود قریشی کو بری کردیا گیا۔لاہور کی انسدادِ دہشتگردی عدالت کے جج منظر علی گل نے کوٹ لکھپت جیل میں 9 مئی کو پولیس کی گاڑیاں جلانے کے مقدمے کا محفوظ فیصلہ سنایا۔
عدالت نے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید، عمر چیمہ اور اعجاز چوہدری اور ڈاکٹر یاسمین راشد کو 10،10 سال قید کی سزا سنائی۔انسدادِ دہشت گردی عدالت نے کیس میں نامزد پی ٹی آئی کی سینئر رہنما شاہ محمود قریشی کو بری کردیا۔

The post 9 مئی کیس:یاسمین،محمود،عمرچیمہ اوراعجازچوہدری قید،شاہ محمودبری first appeared on afbnews.pk.

The post 9 مئی کیس:یاسمین،محمود،عمرچیمہ اوراعجازچوہدری قید،شاہ محمودبری appeared first on afbnews.pk.

The post 9 مئی کیس:یاسمین،محمود،عمرچیمہ اوراعجازچوہدری قید،شاہ محمودبری appeared first on afbnews.pk.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے