فیفا ورلڈکپ دیکھنے آیا جرمن نوجوان اب صدارتی محل کا مہمان بنے گا

فیفا ورلڈکپ دیکھنے آیا جرمن نوجوان اب صدارتی محل کا مہمان بنے گا

فریڈی اور ان کے دو دوست عالمی کپ دیکھنے کے لیے امریکا آئے تھے تاہم ان کے سفر کو غیرمعمولی پذیرائی ملی۔

واشنگٹن: امریکا میں جاری فیفا ورلڈکپ کے مقابلوں کے دوران اپنی دلچسپ سفری روداد کے باعث شہرت حاصل کرنے والے جرمن نوجوان فریڈی کو صدارتی محل کے دورے کی خصوصی دعوت دے دی گئی ہے جس کے بعد ان کا امریکا کا سفر مزید یادگار بن گیا۔

امریکی حکومت کے سیاحت اور قومی تشخص سے متعلق خصوصی نمائندے نک ایڈمز نے بتایا کہ فریڈی کے امریکا سے متعلق مثبت تاثرات اور عوامی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے انہیں صدارتی محل اور وزارتِ خارجہ کے دورے کی دعوت دی گئی ہے۔

فریڈی اور ان کے دو دوست عالمی کپ دیکھنے کے لیے امریکا آئے تھے تاہم ان کے سفر کو غیرمعمولی پذیرائی ملی۔

اس دوران انہیں مختلف کھیلوں کی ٹیموں کی تربیتی سہولیات کا دورہ کرایا گیا، اہم شخصیات سے ملاقاتیں کروائی گئیں اور کئی معروف مقامات دیکھنے کا موقع بھی ملا۔

فریڈی نے امریکی عوام کی مہمان نوازی اور مختلف ریاستوں کے منفرد تجربات کو سراہتے ہوئے اپنے تاثرات سوشل میڈیا پر شیئر کیے جس کے بعد وہ تیزی سے مقبول ہوگئے۔

نک ایڈمز کا کہنا تھا کہ فریڈی جیسے غیرملکی مہمان امریکا کے بارے میں مثبت پیغام دنیا تک پہنچا رہے ہیں۔

ان کے مطابق فیفا ورلڈکپ کے باعث مختلف ممالک سے آنے والے شائقین نے امریکی عوام کی مہمان نوازی، دوستانہ رویے اور متنوع ثقافت کو قریب سے دیکھا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ دنیا بھر سے آنے والے سیاحوں کے تجربات یہ ثابت کررہے ہیں کہ امریکا مختلف ثقافتوں، قدرتی مناظر اور مواقع کے اعتبار سے منفرد مقام رکھتا ہے۔

فریڈی نے حال ہی میں اپنی پسندیدہ گلوکارہ سے بھی ملاقات کی جسے انہوں نے اپنے سفر کے یادگار ترین لمحات میں سے ایک قرار دیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے