عوام کو بڑا ریلیف؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

عوام کو بڑا ریلیف؛ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے عوام کو بڑا ریلیف دیتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ‏پیٹرول کی قیمت میں 74 روپے 28 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 299 روپے 50 پیسے ہوگئی۔

اسی طرح ڈیزل کی قیمت میں 67 روپے 31 پیسے فی لیٹر کمی کی گئی ہے جس کے بعد ڈیزل کی فی لیٹر نئی قیمت 311 روپے 47 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے اگلے ایک ہفتے کے لیے ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے