اسلام آباد: (اختر نیوز) چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر رانا قاسم نون نے کہا ہے کہ پاکستان کی کامیاب سفارتکاری نے ملک کو دنیا کی توجہ کا مرکز بنا دیا ہے ، پاکستان اس وقت سفارتی محاذ پر اہم کامیابیاں حاصل کر رہا ہے جبکہ عالمی سطح پر اس کا کردار نمایاں ہو رہا ہے، پاکستان نے ہمیشہ کشمیری عوام کی سیاسی، سفارتی اور اخلاقی حمایت کی ہے اور یہ سلسلہ آئندہ بھی جاری رہے گا، کشمیر تقسیم ہند کا نامکمل ایجنڈا ہے اور پاکستان اسے عالمی سطح پر اجاگر کرتا رہے گا۔ان خیالات کااطہارانہوں نے کشمیر کمیٹی کے دیگر ارکان نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس میں کیا۔رانا قاسم نون نے کہاکہ دوران ایران اور امریکا کے درمیان حالیہ معاہدے پر وزیراعظم شہباز شریف، فیلڈ مارشل سید عاصم منیر، نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کو مبارکباد پیش کرتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان نے معرکۂ حق میں اپنی دفاعی صلاحیتوں کو منوایا جبکہ سفارتی اور سیاسی محاذوں پر بھی اہم کامیابیاں حاصل کیں، خطے میں جاری سفارتی کوششوں اور ثالثی کے مختلف عمل میں پاکستان کا کردار نمایاں رہا ہے اور ملکی قیادت امن کے فروغ کے لیے فعال کردار ادا کر رہی ہے۔
رانا قاسم نون نے کہا کہ حکومت کی معاشی اور سفارتی پالیسیوں کے مثبت نتائج سامنے آ رہے ہیں اور پاکستان مختلف شعبوں میں بہتری کی جانب گامزن ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان مستقبل میں بھی علاقائی تنازعات کے حل اور خطے میں امن کے قیام کے لیے مثبت کردار ادا کرتا رہے گا۔چیئرمین پارلیمانی کمیٹی برائے کشمیر نے کہا کہ مسئلہ کشمیر پاکستان کے لیے بنیادی اور کور ایشو ہے، کشمیر شہدا کی امانت اور پاکستان کی خارجہ پالیسی کا مرکزی جزو ہے، جبکہ کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کا رشتہ تاریخی، سیاسی، اخلاقی اور مذہبی بنیادوں پر قائم ہے۔انہوں نے کہا کہ 2019 کے بعد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال مزید سنگین ہوئی ہے اور خطے میں پائیدار امن کے لیے مسئلہ کشمیر کا حل ناگزیر ہے، پاکستان کا مؤقف اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق ہے اور وہ کشمیریوں کے حقِ خودارادیت کی حمایت جاری رکھے گا۔
The post کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کارشتہ تاریخی،سیاسی، اخلاقی اورمذہبی بنیادوں پرقائم ہے۔رانا قاسم نون first appeared on afbnews.pk.
The post کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کارشتہ تاریخی،سیاسی، اخلاقی اورمذہبی بنیادوں پرقائم ہے۔رانا قاسم نون appeared first on afbnews.pk.
The post کشمیری عوام کے ساتھ پاکستان کارشتہ تاریخی،سیاسی، اخلاقی اورمذہبی بنیادوں پرقائم ہے۔رانا قاسم نون appeared first on afbnews.pk.
