ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا

ٹرینیڈاڈ: (اختر نیوز) کرکٹ ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کے شیڈول کا اعلان کر دیا ہے۔کرکٹ ویسٹ انڈیز کی جانب سے اعلان کئے گئے شیڈول کے مطابق پاکستان کرکٹ ٹیم جولائی میں ویسٹ انڈیز کا دورہ کرے گی۔پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے دونوں ٹیسٹ میچز ٹرینیڈاڈ اینڈ ٹوبیگو میں ہوں گے، جس کا پہلا میچ 25 سے 29 جولائی برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں ہوگا۔سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ 2 سے 6 اگست تک کوئنز پارک اوول میں ہوگا۔
خاص بات یہ ہے کہ برائن لارا کرکٹ اکیڈمی میں پہلی مرتبہ کسی ٹیسٹ میچ کی میزبانی کی جائے گی۔دوسری جانب دورہ ویسٹ انڈیز میں پاکستان ٹیم کی قیادت کیا شان مسعود ہی کریں گے؟ اس کا اعلان ابھی تک نہیں کیا گیا ہے البتہ ذرائع کا بتانا ہے کہ مسلسل شکستوں کے بعد اب ٹیسٹ کپتان شان مسعود کی تبدیلی کی باتیں ہو رہی ہیں اور شان مسعود کے استعفیٰ یا ان کو ہٹائے جانے کی صورت میں سلمان علی آغا کو ٹیسٹ ٹیم کی ذمہ داری سونپی جائے گی۔

The post ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا first appeared on afbnews.pk.

The post ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا appeared first on afbnews.pk.

The post ویسٹ انڈیز نے پاکستان کیخلاف ٹیسٹ سیریز کے شیڈول کا اعلان کردیا appeared first on afbnews.pk.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے