نئی دہلی(اختر نیوز) مودی کی نااہلی کے باعث منی پور میں فسادات روزانہ ایک نیا اور خطرناک رخ اختیار کررہے ہیں۔بھارت کا اپنا جریدہ “انڈیا نیوز نیٹ ورک” نے منی پور میں عام شہریوں کے قتل عام کے واقعات کو سامنے لے آیا، منی پور میں ایک ماہ قبل مسلح گروہ کے ہاتھوں اغوا ہونے والے ناگا قبیلے سے تعلق رکھنے والے 6افراد کی لاشیں برآمد ہوگئیں۔ لاشیں ملنے کے واقعے کے بعد منی پور میں نسلی فسادات میں مزید اضافہ ہوگیا۔
بھارتی اخباردی ہندو کے مطابق واقعے کے بعد ناگا کی تنظیم نے ہڑتال کی کال دیتے ہوئے ڈپٹی وزیراعلیٰ منی پور کو عہدے سے ہٹانے کا مطالبہ کردیا، فروری سے جاری فسادات میں تقریباً اب تک 260 افراد ہلاک اور 60 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ماہرین کے مطابق منی پورمیں مہینوں سے جاری فسادات نے مودی کی نااہلی اور حکومت کی انتظامی گرفت پر سنگین سوالات کھڑے کردیے ہیں، منی پور قابض بھارت کے ہاتھ سے نکل چکا ہے، آزادی کی تحریکیوں کیساتھ ساتھ خانہ جنگی کی صورتحال بھی برقرار ہے۔
The post منی پورمیں کشیدگی کی نئی لہر،مودی سرکارحالات پرقابو پانے میں ناکام first appeared on afbnews.pk.
The post منی پورمیں کشیدگی کی نئی لہر،مودی سرکارحالات پرقابو پانے میں ناکام appeared first on afbnews.pk.
The post منی پورمیں کشیدگی کی نئی لہر،مودی سرکارحالات پرقابو پانے میں ناکام appeared first on afbnews.pk.
