کینیا کے اسکول میں آگ لگنے سے 16 طالبات ہلاک , متعدد زخمی

کینیا ( اختر نیوز) کینیا کے وسطی علاقے ناکورو میں ہاسٹل میں آگ لگنے سے 16 طالبات ہلاک اور متعدد زخمی ہو گئیں۔ ریڈ کراس اور پولیس حکام کا کہناہے اسکول میں آگ اس وقت لگی جب طالبات سو رہی تھیں۔ابھی تک آگ لگنے کی وجوہات کا تعین نہیں ہوسکا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق ریڈیو اسٹیشن کیپٹل ایف ایم نے علاقائی پولیس کمانڈر سیموئیل ندانی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ ایمرجنسی ریسکیو ٹیمیں گرلز اکیڈمی کے ہاسٹل میں پہنچیں جہاں آگ تقریباً 1 بجے بھڑکنا شروع ہوئی۔
براڈکاسٹر، سٹیزن ٹیلی ویژن نے کہا کہ یہ ایک پریشان کن اور افسوسناک صورتحال ہے۔ کیپیٹل ایف ایم نے مزید کہا کہ فائر فائٹرز اور پولیس افسران نے آگ پر قابو پانے اور دیگر طلباء کو باہر نکالنے کیلئے کام کیا۔ آگ لگنے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ 2024 میں قریبی نیری کاؤنٹی کے ایک پرائمری بورڈنگ سکول میں آگ لگنے سے 21 طلباء ہلاک ہو گئے تھے۔

The post کینیا کے اسکول میں آگ لگنے سے 16 طالبات ہلاک , متعدد زخمی first appeared on afbnews.pk.

The post کینیا کے اسکول میں آگ لگنے سے 16 طالبات ہلاک , متعدد زخمی appeared first on afbnews.pk.

The post کینیا کے اسکول میں آگ لگنے سے 16 طالبات ہلاک , متعدد زخمی appeared first on afbnews.pk.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے