مظفرآباد( اختر نیوز)عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد نے سابق وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور عوام آزاد حکومت کی جانب سے دائر کردہ ایک اہم رٹ پٹیشن پر سماعت کرتے ہوئے متعلقہ محکموں کو جواب دہی کے لیے طلب کرتے ہوئے موجودہ صورتحال برقرار رکھنے کا حکم دے دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق، عدالت عالیہ آزاد جموں و کشمیر میں قائم مقام چیف جسٹس جناب جسٹس سید شاہد بہار کی سربراہی میں ایک اہم کیس کی سماعت ہوئی۔ یہ رٹ پٹیشن سابق وزیرِ اعظم راجہ فاروق حیدر خان اور عوام آزاد حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے دائر کی گئی ہے۔ عدالت العالیہ نے اس ہائی پروفائل کیس کی سنگینی کو مدِنظر رکھتے ہوئے باقاعدہ قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
The post راجہ فاروق حیدر خان کی رٹ پٹیشن پر عدالت عالیہ کا بڑا حکم appeared first on afbnews.pk.
