کراچی، قربانی سے پہلے قربانی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 جانور زخمی

کراچی، قربانی سے پہلے قربانی، ڈاکوؤں کی فائرنگ سے 4 جانور زخمی

ایک جانور کی تکلیف بڑھنے پر اسے فوری طور پر ذبح کردیا گیا

شہر قائد کے علاقے نیو کراچی میں ڈکیتی کی ایک واردات اس وقت خوفناک منظر میں بدل گئی جب ڈاکوؤں اور شہریوں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں قربانی کیلئے کھڑے 4 جانور بھی گولیوں کا نشانہ بن گئے۔

پولیس کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ملزمان علاقے میں شہریوں سے لوٹ مار کی کوشش کر رہے تھے کہ اسی دوران کچھ افراد نے مزاحمت کرتے ہوئے فائرنگ کردی۔

صورتحال دیکھتے ہی ڈاکوؤں نے بھی اندھا دھند گولیاں چلانا شروع کر دیں اور فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہوگئے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ فائرنگ کی زد میں آکر گلی میں بندھے قربانی کے 4 جانور زخمی ہوگئے، جن میں ایک جانور کی حالت انتہائی تشویشناک تھی۔ جانور کی تکلیف بڑھنے پر اسے فوری طور پر ذبح کردیا گیا۔

واقعے کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا جبکہ اہلِ علاقہ کی بڑی تعداد موقع پر جمع ہوگئی۔ پولیس نے فرار ملزمان کی تلاش کیلئے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے