ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوران موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوران موسم سے متعلق محکمہ موسمیات کی پیشگوئی

بارش کا سلسلہ گزرنے کے بعد گرمی میں اضافہ ہوگا، ڈائریکٹر محکمہ موسمیات

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں عید الاضحیٰ کے دوران موسم سے متعلق بڑی پیشگوئی کردی۔

نجی خبر رساں ادارے سے گفتگو میں محکمہ موسمیات کے ڈائریکٹر عرفان ورک نے کہا کہ کراچی میں مئی کے آغاز جیسی گرمی فی الحال ابھی نہیں اور موسم آئندہ دو روز تک بہتر ہی رہے گا۔

انہوں نے کہا کہ لاہور میں اگلے دو روز تک موسم ٹھیک رہے گا لیکن اس کے بعد دوبارہ گرمی شروع ہوجائے گی جب کہ بالائی اور شمال مشرقی پنجاب کے علاقوں میں بھی آئندہ 24 سے 48 گھنٹوں کے دوران بارش ہوگی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ بارش کا حالیہ سلسلہ تھمنے کے بعد گرمی میں بتدریج اضافہ ہوگا اور عید سے قبل بارش برسانے کا ایک اور سلسلہ آنے کا امکان ہے تاہم اس حوالے سے ابھی حتمی پیش گوئی نہیں کی جاسکتی۔

ڈائریکٹر محکمہ موسمیات نے بتایا کہ حالیہ پیشگوئی کے مطابق بارش کا سلسلہ گزرنے کے بعد گرمی میں اضافہ ہوگا اور عید کے دنوں میں گرمی کی شدت میں اضافہ ہوگا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے