ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں پر حملے کا حکم

ٹرمپ کا آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں پر حملے کا حکم

آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل جاری ہے، امریکی صدر

واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بحریہ کو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں پر حملے کا حکم دے دیا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ’’ٹروتھ سوشل‘‘ پر جاری بیان میں کہا کہ انہوں نے امریکی بحریہ کو آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے والی ایرانی کشتیوں پر فوری حملے کا حکم دے دیا ہے۔

صدر ٹرمپ کے مطابق ایران کی چھوٹی کشتیاں آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگیں بچھانے میں مصروف ہیں جس کے باعث سمندری راستوں کی سلامتی کو شدید خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔

انہوں نے دعویٰ کیا کہ امریکی کارروائیوں کے دوران ایرانی بحریہ کے 159 جہاز پہلے ہی تباہ کیے جاچکے ہیں اور مزید اقدامات بھی جاری رہیں گے۔

امریکی صدر کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز میں بارودی سرنگوں کی صفائی کا عمل جاری ہے اور اس میں مزید تیزی لانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایرانی بحری جہازوں کی طرح ان کشتیوں کو بھی نشانہ بنایا جائے گا اور امریکی بحریہ کو کسی قسم کی ہچکچاہٹ دکھانے سے گریز کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

صدر ٹرمپ نے بارودی سرنگیں صاف کرنے کے عمل میں تین گنا تیزی لانے کی بھی ہدایت جاری کی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے