پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے سری لنکا کو باآسانی شکست دے دی

پہلا ٹی ٹوئنٹی؛ پاکستان نے سری لنکا کو باآسانی شکست دے دی

ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ دمبولا میں کھیلا گیا جس میں شاہینز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔

دمبولا: پہلے ٹی ٹوئنٹی میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 6 وکٹوں سے باآسانی شکست دے دی۔

پاکستان اور سری لنکا کی ٹیموں کے درمیان ٹی ٹوئنٹی سیریز کا پہلا میچ دمبولا میں کھیلا گیا جس میں شاہینز نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو درست ثابت ہوا۔

سری لنکا اننگز

سری لنکا کی ٹیم پہلے کھیلتے ہوئے 128 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ جانتھ لیاناگے 40 رنز بناکرنمایاں رہے، اسالنکا اور ہسارنگا نے 18،18 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ابرار احمد اور سلمان مرزا نے 3،3 وکٹیں حاصل کیں جب کہ شاداب خان اور وسیم جونیئر نے 2،2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان اننگز

پاکستانی کھلاڑیوں نے اننگز کے آغاز سے ہی جارحانہ کھیل پیش کیا اور 16.4 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف مکمل کرکے جیت اپنے نام کی۔

پاکستان کی جانب سے صاحبزادہ فرحان نصف سنچری کی بدولت 51 رنز بناکر آؤٹ ہوئے، صائم ایوب 24 اور کپتان سلمان آغا 16 بناکر پویلین لوٹے۔

سری لنکا کی جانب سے مہیش تھیکشنا، دشمنتھا چمیرہ، وینندو ہسارنگا اور دھننجیا ڈی سلوا نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے