شہر قائد میں موسم خشک، خنک اور فضاگردآلود رہنے کا امکان
کراچی میں اس وقت شمال مشرقی ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں
شہر قائد میں رات اور صبح کے اوقات میں موسم سرد رہنے کے ساتھ دھند چھائی ہوئی ہے، تاہم دن بدستور گرم رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 20 سے 22 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 82 فیصد ہے۔
یہ بھی پڑھیں: شہر قائد میں سردیوں کے حوالے سے اہم پیش گوئی سامنے آگئی
شہر قائد میں آج کم سے کم درجہ حرارت 17 ڈگری سینٹی گریڈ کیا گیا، جبکہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 28 سے 30 ڈگری تک رہنے کا امکان ہے۔
محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ کراچی میں اس وقت شمال مشرقی ہوائیں 4 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے چل رہی ہیں۔
