برطانوی جوڑا دوسری بار نیشنل لاٹری جیت گیا، پوری دنیا حیران
جوڑے نے پہلی بار جون 2018 میں بھی یورو ملینز ملینیئر میکر گیم میں 10 لاکھ پاؤنڈ جیتا تھا
برطانوی جوڑا دوسری بار نیشنل لاٹری جیت گیا، پوری دنیا حیران رہ گئی۔ یہ جوڑا برطانیہ میں ویلز سے تعلق رکھتاہے ۔
49 سالہ رچرڈ ڈیوس اور 43 سالہ فے اسٹیونسن ڈیوس نے برطانیہ کی نیشنل لاٹری سے دوسری بار جیتی۔ انعامی رقم 10 لاکھ پاؤنڈز بنتی ہے ۔
جوڑے کے مطابق انہوں نے محض اپنے اندرونی احساس پر بھروسا کیا اور دوبارہ لاٹری آزمانے کا فیصلہ کیا۔
ان کا کہناتھاکہ ہم جانتے تھے کہ دوبارہ جیتنے کے امکانات ناقابلِ یقین حد تک کم ہیں۔
قبل ازیں جوڑے نے پہلی بار جون 2018 میں یورو ملینز ملینیئر میکر گیم میں 10 لاکھ پاؤنڈ جیتا تھا۔ اس بڑی کامیابی کے باوجود انہوں نے لاٹری کے ٹکٹ خریدنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
اس امید پر کہ شاید ایک اور موقع پر ان کی قسمت پھر سے ان کے ساتھ ہو۔ اور پھر کرسمس سے قبل انہوں نے ایک بار پھر 10 لاکھ پاؤنڈ جیت کر دنیا کو حیران کردیا۔
پہلی جیت کے بعد کی زندگی
مزیر براں یہ کہ رچرڈ اور فے نے اپنی پہلی جیت کے بعد انعامی رقم کا استعمال کرنے میں بہت سخاوت دکھائی۔
رچرڈ ڈیوس کے مطابق”پہلی بار ہم نے دوستوں اور اہلِ خانہ کی مدد کی، گاڑیاں تحفے میں دیں۔
مقامی رگبی ٹیم کو منی بس عطیہ کی اور دوسروں کے لیے آسانیاں پیدا کیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اس بار بھی وہ انعامی رقم کے استعمال کے بارے میں جلد فیصلہ نہیں کریں گے۔
منصوبہ بندی
فی الحال جوڑے نے انعامی رقم کے استعمال کے بارے میں کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا۔ رچرڈ نے کہا جی “اس بار کیا کریں گے، ہم آہستہ آہستہ سوچیں گے، فی الحال ہم لطف اندوز ہونا چاہتے ہیں۔
اس جوڑے کی کامیابی ایک بار پھر یہ ثابت کرتی ہے کہ اگر انسان کو اپنی تقدیر پر یقین ہو، تو کچھ بھی ممکن ہے۔
یہ کہانی پیغام دیتی ہے کہ جو لوگ لگن اورایمان کے ساتھ کام کرتے ہیں وہ اپنی منزل تک پہنچ ہی جاتے ہیں۔
