اسلام آباد (اختر نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ ایوان کا تقدس یقینی بنانا ہر رکن کی ذمہ داری ہے، پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا۔قومی اسمبلی کے اجلاس میں اظہارِ خیال کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ نوے کی دہائی کی سیاست سب کے سامنے ہے، پی ٹی آئی دورِ حکومت میں ایوان میں کیا کیا نہیں ہوا؟ آئیں، اپنے ماضی کو درست کر کے ایوان کا تقدس بحال کریں۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ میثاق جمہوریت میں اگر کوئی بہتری کی گنجائش ہے تو اسے درست کریں،
گزشتہ دور حکومت میں آدھے گھنٹے کے اندر 55 قوانین کو منظور کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم نے گزشتہ روز اپوزیشن سے ایوان میں بات کی، پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن نے ماضی سے سبق سیکھا، پی ٹی آئی دور میں کوئی بھی ہمارے میز پر نہیں آتا تھا کہ بانی ناراض نہ ہوجائیں، بانی پی ٹی آئی کے دورِ حکومت میں اپوزیشن سے کبھی بھی بات نہیں کی گئی۔وزیر دفاع کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا، بانی پی ٹی آئی نے سیاسی اور جمہوری روایات کو شدید نقصان پہنچایا۔
The post پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا: خواجہ آصف first appeared on afbnews.pk.
The post پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا: خواجہ آصف appeared first on afbnews.pk.
The post پی ٹی آئی نے سیاسی رواداری کے کلچر کو برباد کر دیا: خواجہ آصف appeared first on afbnews.pk.
