قاہرہ میں بڑی سفارتی بیٹھک، پاکستان سمیت 4 طاقتور ممالک ایک میز پر
باہمی مشاورت کے ذریعے علاقائی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا
ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق قاہرہ میں ہونے والے آر فور (R4) وزرائے خارجہ اجلاس میں پاکستان، مصر، سعودی عرب اور ترکیہ کے وزرائے خارجہ نے شرکت کی۔
اجلاس میں خطے کی مجموعی صورتحال، اسلام آباد مفاہمتی یادداشت پر پیش رفت اور مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
ملاقات کے دوران چاروں ممالک نے سفارتکاری، مکالمے اور باہمی مشاورت کے ذریعے علاقائی مسائل کے حل کے عزم کا اعادہ کیا۔
اس موقع پر اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ پاکستان، سعودی عرب، ترکیہ اور مصر خطے میں امن و استحکام کے لیے اپنا تعاون مزید مضبوط بنا رہے ہیں۔
