شہرقائد میں سمندری ہوائیں معطل، آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

شہرقائد میں سمندری ہوائیں معطل، آج موسم گرم اور خشک رہنے کا امکان

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا

شہرقائد میں سمندری ہوائیں معطل ہیں جس کے باعث آج موسم شدید گرم اور خشک رہے گا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 23.3 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا جبکہ ہوا میں نمی کا تناسب 56 فیصد ہے تاہم آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 38 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کاکہنا ہے کہ شمال مشرقی سمت سے 4 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوا چل رہی ہے، آئندہ ہفتے تک بارش کا کوئی امکان نہیں ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے