بلوچستان میں زلزلے کے شدید جھٹکے

بلوچستان کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے جس سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں اور عمارتوں سے باہر نکل آئے۔

زلزلے کے جھٹکے کوہلو، بارکھان اور رکھنی سمیت دیگر علاقوں میں محسوس کیے گئے۔

زلزلہ پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق 8 بج کر 6 منٹ پر آیا جبکہ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 5.2 ریکارڈ کی گئی۔

زلزلے کی زیر زمین گہرائی 19 کلومیٹر بتائی گئی ہے جبکہ اس کا مرکز بارکھان سے 58 کلومیٹر شمال مشرق میں تھا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے