کمیٹی نے 85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے، وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ

وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ نے کہا کہ 27 ویں آئینی ترمیم بل کے جائزہ کے لیے پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی نے  85 فیصد کام مکمل کر لیا ہے

وزیر قانون اعظم نزیر تارڈ نے اجلاس میں وقفے کے دوران صحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کہا کہ ایم کیو ایم سمیت دیگر جماعتوں کی تجاویز پر وقفے کے بعد غور ہوگا، امید ہے آج شام تک کمیٹی اپنا کام مکمل کر لے گی۔

اعظم نزیر تارڈ نے کہا کہ وزیر اعظم کل آذربائیجان تھے رات کو واپس آئے ہیں، اور صبح ہی استثنیٰ سے متعلق تجاویز سے منع کر دیا تھا، اٹارنی جنرل اور مجھے صبح وزیر اعظم نے بلایا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 27 ویں آئینی ترمیم بل کا جائزہ؛ پارلیمنٹ کی قانون و انصاف کمیٹی کا مشترکہ اجلاس جاری

ان کا کہنا تھا کہ صدر اور دیگر عہدوں کے لیے استثنیٰ سے متعلق فنکشنز مختلف ہیں، فنکشنز مختلف ہونے کی وجہ سے وزیر اعظم ایسا کوئی استثنیٰ نہیں چاہتے۔

وزیر قانون  نے کہا کہ جے یو آئی کے اراکین کل کمیٹی اجلاس میں شریک ہوئے تھے، جہاں انہوں نے کمیٹی کو پارٹی پالیسی سے آگاہ کیا تھا، میرے خیال میں پارلیمانی جماعتوں کو ووٹ کا حق استعمال کرنا چاہیے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے