خون سفید ہوگیا، بیٹیاں باپ کی قاتل نکلیں

گوجرہ: بے حسی اور خودغرضی کی عبرتناک مثال، راستے کی رکاوٹ بننے پر بیٹیوں نے باپ کو قتل کردیا۔

پولیس نے گوجرہ میں 6 بچوں کے باپ50 سالہ یاسین کی موت کا معمہ حل کرنے کا دعویٰ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مقتول کی سگی بیٹیاں ہی اس کے قتل میں ملوث نکلیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ مدیحہ اور اقصیٰ نے اپنے آشنا عابد کے ساتھ مل کر باپ کو قتل کیا۔

واقعے کا مقدمہ مقتول کی دو بیٹیوں، سابقہ بیوی زہرہ بی بی اور آشنا عابد کے خلاف درج کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق پولیس نے تین ملزمان مدیحہ، اقصیٰ اور عابد  کو گرفتار کر لیا ہے، جبکہ ملزمہ زہرہ بی بی تاحال مفرور ہے، اس کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

پولیس کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ تھانہ سٹی کی حدود میں 370 ج ب کے علاقے میں پیش آیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے