حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج ہوگی

حکومت اور اتحادی جماعتوں کے بڑی بیٹھک آج  ہو گی،  27ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر تحفظات دور کرنے کے لئے وزیراعظم نے اجلاس طلب کر رکھاہے۔

حکومتی و اتحادی سینیٹرز کو وزیراعظم کی جانب سے بڑی بیٹھک کے دعوت نامے موصول ہوگئے ہیں۔

وزیراعظم حکومتی و اتحادی جماعتوں کے سینیٹرز کے اعزاز میں اعشائیہ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے آج شام  ساڑھے چھ  بجے سینیٹرز کو مدعو کیا گیا ہے۔

ویں آئینی ترمیم کی منظوری کے معاملے پر حکومتی اتحادی جماعتوں کو بعض اعتراضات اور تحفظات ہیں ۔ بڑی بیٹھک میں ان تحفظات کو دور کرکے اتفاق رائے پیدا کرنے کی کوشش کی جائے گی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے