مسجد نبویؐ ریاض الجنہ کے زائرین کی یومیہ تعداد میں بڑا اضافہ
سعودی عرب(اختر نیوز)سعودی عرب میں وزیرحج ڈاکٹر توفیق الربیعہ کا کہنا ہے کہ نسک ایپ سے داخلے کے طریقہ کار کو منظم کرنے سے تین برسوں کے دوران مسجد نبویؐ میں ریاض الجنہ کی زیارت کیلئے پرمٹ کی یومیہ تعداد 7 ہزار سے بڑھ کر 54 ہزار ہو گئی ہے۔سعودی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق وزیرحج نے بتایا کہ وزارت نے حج وعمرہ کے شعبے میں خدمات کے معیار کو بہتر بنانے کیلئے مصنوعی ذہانت کے استعمال کے دوسرے مرحلے پرکام شروع کردیا ہے، دنیا بھر سے آنے والے زائرین وعازمین کی بہتر خدمات کیلئے’نسک‘ پورٹل کی سروسز کو بہتر بنایا گیا ہے۔ وزارت حج کے مطابق عالمی سطح پر سرکاری اور نجی شعبے میں ڈیجیٹل خدمات کی فراہمی کے حوالے سے مملکت کا شمار بہترین ممالک میں ہوتا ہے۔وزارت نے حج وعمرہ کے حوالے سے فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر کیا ہے جس سے زائرین کو سہولت میسرآرہی ہے۔وزیر ٹرانسپورٹ و لاجسٹک سروسز صالح الجاسر کا کہنا تھا کہ ڈیجیٹل تبدیلی ترقی اور ایجاد کے لیے ایک بنیادی ضرورت ہے، وزارت کی جانب سے فراہم کی جانے والی خدمات کو مزید بہتر بنانے کیلئے جدید ٹیکنالوجیز کا بھرپور استعمال کیا جارہا ہے۔
Like this:
Loading…