27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج ، پی پی کی تجاویز پر غور ہوگا
27 ویں آئینی ترمیم ، وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس آج صبح 10 بجے طلب کرلیا گیا ۔ وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم ہاؤس میں ہوگا ۔
وزیر اعظم شہباز شریف باکو سے ویڈیو لنک پر اجلاس کی صدارت کرینگے۔ اجلاس میں پیپلز پارٹی کی تجاویز کی روشنی میں 27 ویں ترمیم پر غور ہوگا۔
ذرائع کے مطابق وفاقی کابینہ سے منظوری کی صورت میں مسودہ سینیٹ میں پیش ہونے کا امکان ہے۔
واضح رہے کہ ڈیڈ لاک کے باعث وفاقی کابینہ کا جمعے کو ہونے والا اجلاس ملتوی کردیا گیا تھا۔