کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید

راولپنڈی (اختر نیوز):پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) نے کہا ہے کہ 27 جون 2026 کو کراچی میں پاکستان رینجرز (سندھ) کے کیمپ پر بھارتی پراکسی جماعت الاحرار سے تعلق رکھنے والے خوارج کی طرف سے ایک بزدلانہ دہشت گرد حملہ کیا گیا، حملہ آوروں نے کیمپ کے مین گیٹ پر دھماکے کے بعد حفاظتی حصار کی خلاف ورزی کرنے کی کوشش کی تاہم رینجرز کے دستوں کے چوکس اور پرعزم جواب سے ان کے مذموم عزائم کو ناکام بنا دیا گیا ۔آئی ایس پی آر کی جانب سے اتوار کو جاری پریس ریلیز کے مطابق بزدلانہ دہشگرد حملہ کو ناکام بناتے ہوئے تین خارجیوں کو ہلاک اور ایک خارجی کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا ہے جو ایک افغان شہری ہے۔ فائرنگ کے تبادلے کے دوران دھرتی کے تین بہادر بیٹوں نے لازوال قربانی دی اور فرائض کی ادائیگی کے دوران شہادت کا عظیم رتبہ پایا جب کہ 4 جوان زخمی ہوئے ہیں۔علاقے میں کسی بھی دوسرے ہندوستانی سپانسرڈ خارجی کو ختم کرنے کے لیے تلاشی کی کارروائیاں جا ری ہیں ۔
آئی ایس پی آر نے کہا ہے کہ پاکستان کی سکیورٹی فورسز اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے وژن ’’عزم استحکام‘‘کے تحت جاری انسداد دہشت گردی کی مہم ملک سے غیر ملکی اسپانسرڈ اور حمایت یافتہ دہشت گردی کے خطرے کو ختم کرنے کے لیے پوری رفتار سے جاری رہے گی۔ آئی ایس پی آر نے اس عزم کا اعادہ بھی کیا ہے کہ پاکستان اپنے جوانوں کی شہادت کا بدلہ لینے کے لیے اس حملے کے مرتکب افراد کے خلاف انتقامی کارروائیاں کرے گا۔ چیف آف آرمی سٹاف اور کمانڈر ڈیفنس فورسز ، بہادر فوجیوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہیں، یہ قربانیاں ہر قیمت پر اپنی قوم کی حفاظت کے لیے ہمارے اٹل عزم کو مزید تقویت دیتی ہیں

The post کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید first appeared on afbnews.pk.

The post کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید appeared first on afbnews.pk.

The post کراچی میں رینجرز کیمپ پر بھارتی حمایت یافتہ تنظیم کا حملہ، 3 جوان شہید appeared first on afbnews.pk.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے