اسلام آباد(اختر نیوز) کل جماعتی حریت کانفرنس آزاد جموں و کشمیر شاخ کے رہنمائوں نے اقوام متحدہ، اسلامی تعاون تنظیم اور انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں پر زور دیا ہے کہ وہ بھارت اور بھارت کے غیر قانونی زیرِ قبضہ جموں و کشمیر کی جیلوں میں قید کشمیری حریت رہنماں اور کارکنوں کی حالت زار کا فوری نوٹس لیں اور ان کی جلد رہائی کے لیے اپنا کردار ادا کریں . سینئر رہنما محمود احمد ساغر، زاہد صفی اور عدیل مشتاق وانی نے اسلام آباد سے جاری ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ کشمیری سیاسی قیدیوں کو تمام بنیادی حقوق سے محروم رکھا جا رہا ہے۔ انہیں مناسب علاج معالجے، معیاری خوراک اور قانونی معاونت تک رسائی کے حق سے بھی محروم کیا گیا ہے، جو انسانی حقوق کے عالمی اصولوں کی کھلی خلاف ورزی ہے۔انہوں نے کہا کہ طبی سہولیات کی عدم دستیابی کے باعث متعدد کشمیری نظر بند مختلف بیماریوں میں مبتلا ہو چکے ہیں۔
انہوں نے افسوس کا اظہار کیا کہ بھارت نے انسانی حقوق کے عالمی اعلامیے، جنیوا کنونشن اور اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی جموں و کشمیر سے متعلق 2018 اور 2019 کی رپورٹوں کو بھی نظرانداز کر رکھا ہے۔حریت رہنماں نے مزید کہا کہ بھارتی حکومت مقبوضہ جموں و کشمیر میں آبادی کے تناسب کو تبدیل کرنے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، جو بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کی صریح خلاف ورزی ہے۔حریت رہنمائوں نے اقوام متحدہ سے یہ مطالبہ بھی کیا کہ وہ تنازعہ کشمیر کے حل کے حوالے سے بھارتی ہٹ دھرمی کا نوٹس اور اس مسئلے کو اپنی پاس کردہ قراردادوں اور کشمیریوں کی خواہشات کے مطابق حل کرانے کیلئے اپنا کردار ادا کرے۔
The post حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں کاکشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش first appeared on afbnews.pk.
The post حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں کاکشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش appeared first on afbnews.pk.
The post حریت کانفرنس آزاد کشمیر شاخ کے رہنمائوں کاکشمیری سیاسی نظربندوں کی حالت زار پر اظہار تشویش appeared first on afbnews.pk.
