پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت میں ایک بار پھر نمایاں کمی ریکارڈ کی گئی ہے جس کے بعد ایئرلائنز کو بڑا مالی ریلیف حاصل ہوا ہے۔
ذرائع کے مطابق جیٹ فیول کی قیمت میں 56 روپے 97 پیسے فی لیٹر کی کمی کی گئی ہے جس کے بعد نئی قیمت کم ہو کر 238 روپے 87 پیسے فی لیٹر مقرر کر دی گئی ہے۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ حالیہ کمی کے بعد جیٹ فیول کی قیمت پاکستان میں پیٹرول سے 62 روپے فی لیٹر کم ہو گئی ہے جو ایوی ایشن سیکٹر کے لیے ایک اہم پیش رفت ہے۔
اعداد و شمار کے مطابق ایران، امریکا اور اسرائیل کے درمیان کشیدگی کے دوران عالمی منڈی میں اتار چڑھاؤ کے باعث پاکستان میں جیٹ فیول کی قیمت 517 روپے فی لیٹر کی بلند ترین سطح تک پہنچ گئی تھی۔
تاہم جنگی صورتحال میں کمی اور عالمی مارکیٹ کے استحکام کے بعد اب تک جیٹ فیول کی قیمتوں میں مجموعی طور پر 278 روپے 13 پیسے کی کمی ریکارڈ کی جا چکی ہے۔
