نشے کی حالت میں شوٹنگ؛ محسن عباس حیدر نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

نشے کی حالت میں شوٹنگ؛ محسن عباس حیدر نے سنسنی خیز انکشاف کردیا

شوبز انڈسٹری کے غیر پیشہ ورانہ رویوں پر محسن عباس حیدر کی تنقید

معروف پاکستانی اداکار، گلوکار اور لکھاری محسن عباس حیدر نے انکشاف کیا ہے کہ کچھ اداکار، اداکارائیں اور ہدایت کار نشے کی حالت میں شوٹنگ سیٹس پر آتے ہیں اور ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی ہونی چاہیے۔

محسن عباس حیدر نے ایک نجی پروگرام میں شوبز انڈسٹری میں پیش آنے والے بعض سنگین مسائل پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں نے سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ شیئر کی تھی جس میں یہ مطالبہ کیا گیا تھا کہ نشے کی حالت میں سیٹ پر آنے والے فنکاروں اور ہدایت کاروں کو کام کی اجازت نہیں دینی چاہیے۔

انہوں نے بتایا کہ میری اس پوسٹ کے بعد متعلقہ پروڈکشن ہاؤس نے فوری طور پر ان سے رابطہ کیا اور پوچھا کہ آیا وہ اپنے موجودہ پراجیکٹ کے کسی فرد کے حوالے سے بات کر رہے ہیں۔

محسن عباس حیدر نے اس کی تصدیق کی جس کے بعد پروڈکشن ٹیم نے معاملے کی مکمل تحقیقات کی یقین دہانی کروائی۔

انہوں نے اپنے تجربے کا ذکر کرتے ہوئے بتایا کہ شوٹنگ کے دوران ایک موقع پر ایک اداکارہ کا رویہ غیر معمولی تھا اور وہ گفتگو پر مکمل توجہ نہیں دے پا رہی تھیں جس سے سیٹ پر مشکلات پیش آئیں۔ ایسے رویوں کی ہرگز حوصلہ افزائی نہیں ہونی چاہیے کیونکہ یہ پروفیشنل ماحول کو متاثر کرتے ہیں۔

پروگرام کے دوران ایک سوال کے جواب میں اداکار نے کہا کہ پروڈکشن ہاؤس نے اس معاملے کو سنجیدگی سے لیا اور اس پر مناسب کارروائی کی یقین دہانی بھی کروائی گئی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے