بابر اعظم رواں دہائی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

بابر اعظم رواں دہائی میں سب سے زیادہ رنز بنانے والے بیٹر بن گئے

بابر اعظم نے 2020 سے 2025 کے دوران 223 اننگز کھیل کر8,825 رنز اسکور کیے ہیں

کراچی: پاکستانی کرکٹ کے اسٹار بلے باز بابر اعظم نے عالمی کرکٹ میں 2020 سے 2025 تک تمام فارمیٹس میں سب سے زیادہ رنز بنانے کا اعزاز اپنے نام کر لیا ہے۔

بابر اعظم اپنی بہترین بیٹنگ کارکردگی کی بدولت رواں دہائی کے سب سے نمایاں بیٹر کے طور پر سامنے آئے ہیں۔

بابر اعظم نے اس عرصے میں 223 اننگز کھیل کر8,825 رنز اسکور کیے ہیں جن میں ٹیسٹ، ایک روزہ اور ٹی20 انٹرنیشنل شامل ہیں۔

مزید پڑھیں: ایشیا کپ سے باہر؛ مگر بابراعظم سوشل میڈیا پر ٹاپ ٹرینڈ

اس دوران ان کا ریکارڈ کسی بھی دوسرے بیٹر کے رنز یا تسلسل سے آگے رہا ہے۔

انگلینڈ کے جو روٹ دوسرے نمبر پر ہیں جنہوں نے 7,892 رنز بنائے، جبکہ پاکستان کے ہی محمد رضوان تیسری پوزیشن پر ہیں جن کے رنز 7,634 ہیں۔

سری لنکا کے کوسل مینڈس، بھارت کے ویرات کوہلی اور شبھمن گل بھی سرفہرست بیٹسمینوں میں شامل ہیں۔

بابر اعظم کی یہ کامیابی نہ صرف ان کی مستقل مزاجی کی علامت ہے بلکہ اس دہائی میں عالمی کرکٹ میں ان کی اہمیت کو بھی اجاگر کرتی ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے