ڈکی بھائی کے کیس میں بڑی پیش رفت
لاہور ہائیکورٹ نے یوٹیوبر سعد الرحمان عرف ڈکی بھائی کی بعد از گرفتاری ضمانت کی درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی۔
تفصیلات کے مطابق جسٹس فاروق حیدر آج درخواست پر سماعت کریں گے۔
یاد رہے کہ ڈکی بھائی پر جوئے کی ایپ کی تشہیر سے متعلق مقدمہ درج ہے، جس میں انہوں نے ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ انہیں بیرونِ ملک جاتے ہوئے نیشنل کرائم ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے ایئرپورٹ سے گرفتار کیا، حالانکہ انہیں پہلے کوئی نوٹس جاری نہیں کیا گیا۔
مزید بتایا گیا کہ ڈکی بھائی دس روز تک جسمانی ریمانڈ پر این سی سی آئی اے کی تحویل میں رہے۔