حلقہ وسطی باغ میں مسلم لیگ ن کو آخری جھٹکابریگیڈئر محمد خان سینکڑوں ساتھیو ں سمیت جماعت اسلامی میں شامل

اسلام آباد(اختر نیوز)جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے زیراہتمام حلقہ وسطی باغ سے شمولیتی پروگرام کا انعقاد کیاگیا،حلقہ وسطی باغ میں مسلم لیگ ن کو آخری جھٹکابریگیڈئر محمدخان سینکڑوں قائدین اور حامیوں سمیت جماعت اسلامی میں شامل،لیاقت بلوچ اور ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے ممبر شپ کا حلف لیا،اس موقع پر سابق وزیرحکومت راجہ یاسین نے اپنے ہزاروں ووٹر ز کے ساتھ جماعت اسلامی اور بریگیڈئر محمد خان کی حمایت کا اعلان کیا،حلقہ وسطی باغ سے بریگیڈئر محمدخان جماعت اسلامی کے امیدوار اسمبلی ہوں گے۔شمولیتی پروگرام میں سابق ایڈمنسٹریٹر راجہ سعید انقلابی،راجہ نثار شائق،سردار ساجد چغتائی،خورشید عالم،راجہ شاہد عثمان انور،رانا عبدالستاراور دیگر نے خطاب کیا۔
،استقبالیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر لیاقت بلوچ نے کہاکہ عوام روایتی پارٹیوں اور قیادتیوں کو سات دھائیوں سے آزمارہے ہیں سب آزمائے جاچکے ہیں،کسی ایک نے بھی عوام کے مسائل حل نہیں کیے عوام اب جماعت اسلامی کو آزمائیں جماعت اسلامی عوامی خدمت پر یقین رکھتی ہے ہماری قیادت غریب عوام سے ہے اور وہ غربیوں کے مسائل جانتے ہیں سونے کے چمچے لے کر پیدا ہونے والے غریب عوام کے مسائل سے آگاہ ہی نہیں ہیں،آزاد کشمیرمیں جو اس وقت ایک عوا م کے اندر بے چینی ہے اس کے ذمہ دار حکمران ہیں،حکمرانوں نے اپنے ذاتی مفادات اور اپنے عزیزوں کو نوازنے کے سوا کچھ نہیں کیاجس کی وجہ سے عوام سرپا احتجاج ہیں اب عوام کے پاس بہترین موقع ہے 27جولائی کو ترازو پر مہرلگائیں،بریگیڈئر محمد خان جیسی قیادت کو منتخب کریں تاکہ ان کے مسائل حل ہوں،جماعت اسلامی عوامی جذبات اور ان کے مسائل کی ترجمان بنے،عوام کے ساتھ گھڑی ہو جماعت اسلامی جمہوری انداز سے تبدیلی پر یقین رکھتی ہے،رائے عامہ منظم کرکے تبدیلی لانا چاہتی ہے،جماعت اسلامی کے پاس عوام مسائل کے حل کاپورا یجنڈا موجود ہے،کشمیرکی آزاد ی کا لائحہ عمل موجود ہے،حکومت آزاد کشمیرمیں موجودہ بحران مذاکرات کے ذریعے حل کرے
،اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر کے امیر ڈاکٹر محمد مشتاق خان نے کہاکہ جماعت اسلامی آزاد کشمیرکے عوام کی تقدیر بدلنے کا پورا ایجنڈا لے کر انتخابی معرکے میں اتری ہے،ایک لاکھ نوجوانوں کو بنو قابل پروگرام کے تحت ہنرمند بناکر باعزت روزگار کے قابل بنائیں گے خواتین کے کردار کو قومی دھارے میں لائیں گے،خواتین کے لیے الگ جامعات اور میڈیکل کالج اور ہسپتال الگ کریں گے تاکہ خواتین اپنے دائرے میں سہولت کے ساتھ کام کرسکیں،سیاحت اور پاور سیکٹر کو بروئے کار لاکر ریاست کو خود کفیل بنائیں گے،جماعت اسلامی کو اقتدار ملا تو اپنے وسائل سے ترقیاتی بجٹ کو 7سو ارب روپے تک لے جائیں گے،عوام کو مفت تعلیم اور صحت کی سہولت فراہم کریں گے،کشمیرکو آزادف کرائیں گے،عوام کو اپنے مسائل کے حل کے لیے احتجاج نہیں کرنا پڑے گا،انھوں نے کہاکہ آزاد کشمیرکے عوام کے اندر اس وقت کو بے چینی ہے وہ موروثی حکمرانوں کی نااہلی کی وجہ سے ہے،77برس بیت گئے مگر عوام کے مسائل حل نہیں ہوئے جماعت اسلامی پرعوام اعتماد کریں ان کے بنیادی مسائل پانچ برس میں حل کردیں گے،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر حکومت راجہ یاسین نے ہزاروں ووٹر ز سمیت ڈاکٹر محمد خان کی حمایت کا علان کیااور کہاکہ ڈاکٹر محمد خان وسطی سے الیکشن جیتیں گے یہ ہمارے ایم ایل اے ہوں گے،جماعت اسلامی اچھی جماعت ہے جماعت اسلامی میں شامل ہونے کافیصلہ احسن ہے،میں نے جماعت اسلامی کے لٹریچر کا مطالعہ کیاہوا ہے سید موددودی کے جناز ے میں شرکت کی اور ان کا آخری دیدار کیا جماعت اسلامی اچھے لوگوں کی جماعت ہے،سابق امیر جماعت اسلامی آزاد کشمیر عبدالرشید ترابی نے کہاکہ میں آج اپنا ٹکٹ اپنے شاگرد ڈاکٹر محمد خان کو دینے کاعلان کرتاہوں اور یہ بھی اعلان کرتاہوں کہ ڈاکٹر محمد خان الیکشن جیتیں گے،جماعت اسلامی عالمی اسلامی تحریک کاحصہ ہے جماعت اسلامی اول روزسے عوام کے مسائل کی ترجمان ہے آج جو مطالبات عوامی ایکشن کمیٹی کررہی ہے یہ مطالبات جماعت اسلامی بھی کررہی ہے میرٹ کی بحالی کی جنگ جماعت اسلامی نے ہر فورم پر لڑری ہے،ظلم ناانصافی کے خلاف جماعت اسلامی نے جدوجہد کی ہے اور کررہی ہے
،تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بریگیڈئر ڈاکٹر محمد خان نے کہاکہ میں سوچ سمجھ کر جماعت اسلامی میں شامل ہوا ہوں میں صرف ٹکٹ کے لیے جماعت اسلامی میں شامل نہیں ہوا ہوں میں میرٹ کی بحالی ظلم کریشن کے خلاف جماعت اسلامی میں شامل ہوا ہوں،محترم عبدالرشید ترابی میرے استاد ہیں میں ان کو براہ راست شاگر د ہوں ان کی پرستی میں عوام کی خدمت کریں گے نوجوانوں کے مسائل حل کریں گے میں اسمبلی میں جاکر حکومت کے ہر ححکمے میں بھرتی کے لیے این ٹی ایس کے لیے قانو ن سازی کراوؤں گا،ریاست کی ترقی او رنوجوانوں کے روشن مستقبل کے لیے کام کریں گے،اللہ کی دھرتی پر اللہ کے نظام کے قیام کی جدوجہد میں اپناکردار اد اکروں گا جماعت اسلامی کے نظام کو پابند رہوں گا،انھوں نے کہاکہ جماعت اسلامی کے کارکن اورجو اب شامل ہوئے ہیں ہم مل کر طاقت بنے گے اورمعاشرے کی اصلاح کریں گے

The post حلقہ وسطی باغ میں مسلم لیگ ن کو آخری جھٹکابریگیڈئر محمد خان سینکڑوں ساتھیو ں سمیت جماعت اسلامی میں شامل first appeared on afbnews.pk.

The post حلقہ وسطی باغ میں مسلم لیگ ن کو آخری جھٹکابریگیڈئر محمد خان سینکڑوں ساتھیو ں سمیت جماعت اسلامی میں شامل appeared first on afbnews.pk.

The post حلقہ وسطی باغ میں مسلم لیگ ن کو آخری جھٹکابریگیڈئر محمد خان سینکڑوں ساتھیو ں سمیت جماعت اسلامی میں شامل appeared first on afbnews.pk.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے