متحدہ عرب امارات نے لبنان کے سفر پر عائد پابندی اٹھالی

ابوظہبی (اختر نیوز) متحدہ عرب امارات نے اسرائیل اور لبنان کے درمیان ہونے والے براہ راست معاہدے کے بعد اپنے شہریوں پر لبنان کے سفر پر عائد کردہ پابندی ہٹا لی ہے۔اماراتی حکومت کے فیصلے مطابق جو شہری بھی لبنان جانا چاہتا ہو اسے لبنان روانگی سے پہلے اپنی رجسٹریشن کرانا ہوگی۔اماراتی حکام کی جانب سے اس رجسٹریشن کی شرط کی کوئی وجہ بیان نہیں کی گئی، مگر بظاہر یہ لبنان میں کسی ہنگامی صورت حال کے اچانک پیدا ہونے کی باعث ضروری خیال کی گئی ہے۔یاد رہے کہ متحدہ عرب امارات نے 30 اپریل کو اپنے شہریوں کے ایران جانے پر عائد کی گئی پابندی کے ساتھ ساتھ عراق اور لبنان جانے پر بھی پابندی لگا دی تھی، ان ملکوں میں پہلے سے موجود اپنے شہریوں کو زور دے کر کہا تھا کہ وہ فوری طور پر ان ملکوں سے نکل آئیں۔

The post متحدہ عرب امارات نے لبنان کے سفر پر عائد پابندی اٹھالی first appeared on afbnews.pk.

The post متحدہ عرب امارات نے لبنان کے سفر پر عائد پابندی اٹھالی appeared first on afbnews.pk.

The post متحدہ عرب امارات نے لبنان کے سفر پر عائد پابندی اٹھالی appeared first on afbnews.pk.

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے