اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذ، خطے میں عارضی خاموشی کا آغاز

اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان جنگ بندی نافذ، خطے میں عارضی خاموشی کا آغاز

جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت اور فوری ردعمل دیا جائے گا، اسرائیل

لبنان میں اسرائیل اور حزب اللہ کے درمیان کشیدہ صورتحال کے بعد جنگ بندی پر اتفاق ہو گیا ہے، جو مقامی وقت کے مطابق شام 4 بجے سے نافذ العمل ہو چکی ہے۔ اس پیش رفت کو خطے میں جاری تناؤ کے دوران ایک اہم سفارتی موڑ قرار دیا جا رہا ہے۔

ذرائع کے مطابق اس معاہدے تک پہنچنے میں امریکا اور قطر نے کلیدی کردار ادا کیا۔ سفارتی سطح پر امریکا نے اسرائیل جبکہ قطر نے متعلقہ فریقین کے ساتھ رابطے قائم کیے، جس کے بعد جنگ بندی کی راہ ہموار ہوئی۔

اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق ایک اسرائیلی ذریعے نے جنگ بندی کے نفاذ کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ فوجی دستے فی الحال جنوبی لبنان کے بفر زون میں اپنی پوزیشن برقرار رکھیں گے، جبکہ صورتحال پر گہری نظر رکھی جا رہی ہے۔

ادھر اسرائیل کی جانب سے یہ مؤقف بھی سامنے آیا ہے کہ جنگ بندی کی کسی بھی خلاف ورزی کی صورت میں سخت اور فوری ردعمل دیا جائے گا۔

سیاسی اور دفاعی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ یہ معاہدہ خطے میں کشیدگی کم کرنے کی طرف ایک مثبت قدم ہے، تاہم اس کی اصل کامیابی دونوں فریقین کی عملی پابندی اور اعتماد سازی پر منحصر ہوگی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے