چپس کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ، اسمارٹ فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان

چپس کی قلت اور قیمتوں میں اضافہ، اسمارٹ فونز مزید مہنگے ہونے کا امکان

مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کے باعث میموری چپس کی قیمتیں غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہیں

عالمی ٹیکنالوجی صنعت میں میموری چپس کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور قلت کے باعث اسمارٹ فونز کی قیمتوں میں اضافے کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے اس صورتحال پر کمپنی ایپل نے بھی عندیہ دیا ہے کہ بڑھتے ہوئے پیداواری اخراجات کے باعث اس کی مصنوعات مہنگی ہو سکتی ہیں۔

کمپنی کے سی ای او ٹائم کوک کے مطابق مصنوعی ذہانت (اے آئی) کی بڑھتی ہوئی عالمی مانگ کے باعث میموری چپس کی قیمتیں غیر معمولی طور پر بڑھ گئی ہیں اور اب یہ صورتحال “ناقابلِ برداشت” حد تک پہنچ چکی ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر یہی رجحان جاری رہا تو مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ “ناگزیر” ہو جائے گا، تاہم انہوں نے یہ واضح نہیں کیا کہ یہ اضافہ کب اور کن ماڈلز پر لاگو ہوگا۔

رپورٹس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ابھی تک اس بات کی تصدیق نہیں ہوئی کہ ستمبر میں متوقع آئی فون 18 کی قیمتوں میں اضافہ ہوگا یا نہیں، تاہم مارکیٹ میں اس حوالے سے قیاس آرائیاں جاری ہیں۔

ماہرین کے مطابق میموری چپس، جو اسمارٹ فونز اور دیگر جدید ڈیوائسز کا بنیادی جزو ہیں حالیہ مہینوں میں اے آئی  ٹیکنالوجی کی تیز رفتار ترقی کے باعث شدید طلب کا شکار ہیں جس سے ان کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ اس کے علاوہ عالمی سطح پر سپلائی چین کے مسائل جن میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لیے اہم گیس ہیلیم کی فراہمی میں رکاوٹیں بھی شامل ہیں، صورت حال کو مزید پیچیدہ بنا رہی ہیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے